پاکستان سے متعلق مثبت حقائق جو دنیا کو نہیں بتائے جاتے

دوسروں کی طرح٬ ہم پاکستانیوں نے بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی سوچ قائم کر رکھی ہے- ہم کسی بھی چیز کے مثبت پہلوؤں کے بارے میں جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتے- ہماری یہ سرزمین ہر اس خوبی سے مالا مال ہے جو کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے- پاکستان چند ایسے چونکا دینے والے حقائق کا بھی مالک ہے جنہیں پڑھ کر یقیناً آپ اس ملک کے بارے میں مثبت رائے قائم کرلیں گے لیکن افسوس کی بات ان مثبت حقائق کا دنیا کے سامنے ذکر ہی نہیں کیا جاتا- ہمارے ملک میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اسے دنیا کا ایک بہترین ملک بنا سکتی ہیں-
 

image
پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے بڑا شراکت دار ہے اور سب سے زیادہ تعاون کر رہا ہے-
 
image
دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پاکستان میں مہاجرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ پاکستان ان مہاجرین کی میزبانی فرائض سرانجام دے رہا ہے-
 
image
دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ پاکستان میں واقع ہے جسے گوادر پورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
پاکستان دنیا کا سب سے بڑا بائیومیٹرک سسٹم رکھتا ہے جو کہ نادرا کے زیرِ انتظام ہے-
 
image
پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ انگلش زبان بولنے والی آبادیوں میں تیسرے نمبر پر ہے-
 
image
دنیا کی سب سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل آبادی والے ممالک میں پاکستان کا 6واں نمبر ہے-
 
image
پاکستان آرمی دنیا کی چھٹی سب سے بڑی ملٹری فورس کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے-
 
image
پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ مزدور اور افرادی قوت کے وسائل رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے-
 
image
دنیا کو سب سے زیادہ انجنئیر اور سائنسدان مہیا کرنے والے ممالک میں پاکستان 7واں نمبر ہے-
 
image
پاکستان 45 ملین طالبعلم رکھتا ہے اور یہ تعداد آسٹریلیا اور کینیڈا کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے-
 
image
ایک اندازے کے مطابق سال 2050 تک پاکستانی قوم دنیا کی چوتھی بڑی قوم ہوگی-
 
image
دنیا کو سب سے زیادہ دودھ فراہم کرنے والے ممالک میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن ہے-
 
image
پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا تجارتی خدمات سرانجام دینے والا ملک ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

If you think you know everything about Pakistan being a Pakistani, well, you’re in for a certain shock – there is always more to what the eyes see and the mind knows. These are small details that matter in big places.