کیا صحرا بھی دلچسپ ہوسکتے ہیں؟ انوکھے حقائق

کیا واقعی صحرا بھی دلچسپ ہوسکتے ہیں؟ جبکہ وہاں سوائے ریت کے اور کچھ نہیں دکھائی دیتا- یقیناً آپ کا یہ خیال بھی اپنی جگہ درست ہے لیکن دنیا بھر میں موجود صحراؤں کے بارے میں اگر جاننے کی کوشش کی جائے تو ایسے دلچسپ حقائق کے سامنے آتے ہیں جن سے عام انسان ناواقف ہے- آئیے آج آپ کو صحراؤں سے متعلق چند ایسی باتیں بتاتے ہیں جو یقیناُ آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنیں گی-
 

image
ہماری زمین کا ایک تہائی حصہ صحراؤں پر مشتمل ہے- ( کم از کم جزوی طور پر )
 
image
الاسکا میں واقع ایک صحرا 45 میٹر بلند ریت کے ٹیلوں پر مشتمل ہے اور اسے Great Kobuk Sand Dunes کے طور پر جانا جاتا ہے-
 
image
زمین کا 1 لاکھ کلومیٹر سے زائد کا رقبہ ہر سال جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحرا میں تبدیل ہوجاتا ہے-
 
image
صحارا صحرا کا 20 فیصد سے بھی کم حصہ ریت پر مشتمل ہے- باقی حصے میں پہاڑ٬ بجری اور چٹانیں پائی جاتی ہیں-
 
image
لبنان مشرقِ وسطیٰ کا وہ واحد ملک ہے جہاں کوئی صحرا موجود نہیں-
 
image
اقوام متحدہ کے مطابق 100 سے زائد ممالک کے 1 بلین افراد کو ریگستانوں سے خطرات لاحق ہیں-
 
image
صحارا صحرا نیویارک اور لاس اینجلس کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ دور تک پھیلا ہوا ہے-
 
image
چلی میں واقع اٹاکاما صحرا کے چند حصوں پر کبھی بھی بارش نہیں ہوئی- یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا خشک ترین مقام قرار دیا جاتا ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہونے کا اعزاز انٹارٹیکا کو حاصل ہے-
 
image
صحراؤں میں موجود کیکٹس کے متعدد اقسام زہریلی ہوتی ہیں-
 
image
ہر سال چین کا 2500 اسکوائر کلومیٹر کا رقبہ صحرا میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ دنیا کے مختلف حصوں میں اٹھنے والے مٹی کے طوفان ہیں-
 
image
ایک صحرا صرف 6 گھنٹے میں ہی سورج سے اس سے بھی زیادہ توانائی حاصل کرلیتا ہے جتنی کہ تمام انسان پورے سال میں حاصل کرتے ہیں-
 
image
دنیا کے 30 ممالک ( زیادہ تر افریقی ممالک ) کا 75 فیصد حصہ صحراؤں پر مشتمل ہے-
 
image
اگرچہ انٹارٹیکا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے لیکن یہ دنیا میں موجود میٹھے پانی کے ذخائر کا 75 فیصد حصہ بھی رکھتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

How can a desert be interesting right? It’s just a big place full of…nothing. Well, that’s what you think. And that’s why this list is going to be pretty interesting for you. For one, do you know where the biggest desert in the world is?