بحری جہاز جن کا عملہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا٬ کیا بیتی؟

چند بحری جہازوں کا اپنے سفر کے دوران اچانک غائب ہوجانا سمندر کی پراسرار دنیا کے چند المناک رازوں میں سے ایک ایسا راز ہے جس سے آج تک پردہ نہیں اٹھایا جاسکا- لیکن سب سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ بحری جہاز دریافت تو ہوئے لیکن ان کے عملے کا کوئی نام و نشان تک موجود نہ تھا- اور اگر کوئی عملہ دریافت ہوا بھی تو وہ ڈھانچوں سے زیادہ کچھ نہ تھا- جہاز کے عملے پر کیا بیتی کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی ماہرین کبھی اس بات کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوسکے-ہم یہاں چند ایسے ہی بحری جہازوں کا ذکر کر رہے ہیں اچانک غائب ہونے کے بعد دریافت تو ہوئے لیکن عملے کے بغیر-
 

Marlborough
یہ برطانوی مرچنٹ بحری جہاز 1890 میں اچانک غائب ہوگیا لیکن 1913 میں سنگاپور کے اخبار کی جانب سے خبر دی گئی کہ مالبروگ کو چلی کے قریب دیکھا گیا ہے اور اسے ایک جانسن نامی بحری جہاز نے دیکھا ہے- جانسن کے عملے کو مالبروگ کی جانب سے ایک پراسرار سبز رنگ کی لائٹ کا سگنل دیا گیا- لیکن جب یہ عملہ مالبروگ تک پہنچا تو انہیں وہاں صرف عملے کے ڈھانچوں سے زیادہ کچھ نہیں دریافت ہوا-

image


MV Tai Ching XXI
سال 2008 میں 50 ٹن وزنی ایک تائیوانی بحری جہاز بحر اوقیانوس میں Kiribati کے قریب دریافت کیا گیا- یہ ماہی گیری کے لیے استعمال کیا جانے والا جہاز تھا اور اسے واضح طور پر آگ نے جلایا تھا- تاہم جہاز پر موجود تمام لائف بوٹس استعمال کی گئی تھیں لیک تعجب کی بات یہ ہے کہ ان کشتوں کو استعمال کرنے والے عملے کے کسی ایک فرد کو بھی تلاش نہیں کیا جاسکا اور وہ آج بھی پراسرار طور پر غائب ہیں-

image


Carroll A. Deering
یہ بحری جہاز 1919 میں تعمیر کیا گیا اور جب یہ برازیل کی جانب اپنے آخری سفر پر رواں دواں تھا تو اس دوران جہاز کے عملے کے درمیان جھگڑا ہوگیا- جب بحری جہاز کو جزیرے بارباڈوس پر سپلائی وغیرہ کے لیے روکا گیا تو جہاز کے ملاح نے وہاں کیپٹن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی- جس پر ملاح کو گرفتار کر لیا گیا لیکن کیپٹن سے معافی تلافی کے بعد اسے رہا کر دیا گیا اور جہاز دوبارہ سفر پر روانہ ہوگیا- چند روز بعد یہ بحری جہاز Cape Hatteras کے ساحل پر بہتا ہوا دکھائی دیا لیکن اس بحری جہاز کے عملے کا کوئی نام و نشان موجود نہیں تھا-

image


Kaz II
2008 میں جب یہ بحری جہاز آسٹریلیا کے ساحل سے تقریباً 88 میل کے فاصلے پر دریافت کیا گیا تو جہاز کا انجن چل رہا تھا٬ میز پر کھانا تیار تھا جبکہ رسی پر کپڑے بھی موجود تھے لیکن جہاز کے عملے کا کوئی نام و نشان نہیں تھا- یہاں تک لائف جیکٹس بھی جہاز پر موجود تھیں- عملے کے غائب ہونے سے قبل بنائی جانے والی آخری فوٹیج میں جہاز کے عملے کو اس وقت آرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب یہ ساحل کے انتہائی قریب تھا- لیکن اجانک کیا ہوا کوئی نہیں جانتا-

image


Bel Amica
اطالوی کوسٹ گارڈ سردینیا کے ساحل پر ایک خالی بحری جہاز کو دیکھ کر پریشان ہوگئے- یہ بحری جہاز نہ تو اٹلی میں رجسٹر تھا اور نہ کسی دوسرے ملک میں- اس جہاز کی واحد پہچان جہاز پر نصب تختی تھی جس پر اس کا نام درج تھا- تاہم بعد میں یہ بحری جہاز لکسمبرگ کے Franc Rouayrux نامی شخص کی ملکیت نکلا جس نے ٹیکس بچانے کی غرض سے اس بحری جہاز کو رجسٹر نہیں کروایا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

One of the most tragic mysteries of the sea is when a ship disappears without a trace, but I'd say it's arguably even creepier when the ship IS found, yet the crew has all but vanished. Was it a storm that washed the crew away, or something far more sinister? Here's a list of ghost ships that were salvaged at sea despite their crews finding a new home in Davy Jones's Locker.