سب زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے پاکستانی فنکار٬ جانیے کتنا؟

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے- پاکستانی ڈرامے نہ صرف پاکستان میں مقبول ہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں- ان ڈراموں کی کامیابی میں ایک اہم کردار ان میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے والے اداکاروں کا بھی ہے- ان فنکاروں نے بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ان اداکاروں کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے انہیں بھاری معاوضے بھی ادا کیے جاتے ہیں- ہم یہاں پاکستان کے ایسے فنکاروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جنہیں سب سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے-
 

image
پاکستان کے پرکشش ترین فنکاروں میں شمار کیے جانے والے فواد خان ٹی وی ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں- یقیناً ان کی اداکاری بھی بےحد پسند کی جاتی ہے-
 
image
پاکستان کی خوبصورت فنکارہ ماہرہ خان نے بہت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی- ماہرہ خان کو ٹی وی ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 3 لاکھ روپے ادا کیا جاتا ہے-
 
image
غیر معمولی حد تک باصلاحیت اداکار فیصل قریشی فی پروجیکٹ 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ وصول کرتے ہیں- فیصل قریشی سنجیدہ٬ مزاحیہ اور مارننگ شوز سمیت ہر اسٹیج پر اپنی فنکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں-
 
image
نعمان اعجاز شمار بھی پاکستان کے باصلاحیت اور منجھے ہوئے فنکاروں میں کیا جاتا ہے- اور یہ ایک پاکستان کے کامیاب ترین فنکار ہیں- نعمان اعجاز کو بھی فی پروجیکٹ کے اعتبار سے 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے-
 
image
ایک کامیڈی شو سے شہرت حاصل کرنے والی صبا قمر نے ڈراموں کی دنیا میں بھی بہت کم وقت میں اپنا صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا- صبا قمر کو ڈرامہ کی ایک قسط کے 2 لاکھ 90 ہزار ادا کیے جاتے ہیں-
 
image
نوجوان اور خوبرو اداکارہ سجل علی بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے- سجل علی ڈرامہ کی صرف ایک قسط میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے عوض 2 لاکھ 50 ہزار معاوضہ طلب کرتی ہیں-
 
image
پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان جو کسی تعارف کے محتاج نہیں فی گانے کا معاوضہ 10 سے 15 لاکھ روپے کے درمیان طلب کرتے ہیں-
 
image
پاکستان کے مشہور گلوگار عاطف اسلم یقیناً یہ بھی گلوکاری کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے-عاطف اسلم کو بھی صرف ایک گانے کا معاوضہ 10 سے 15 لاکھ کے درمیان ادا کیا جاتا ہے جبکہ ایک لائیو کنسرٹ کے انہیں تقریباً 10 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں-
 
image
سائرہ یوسف جنہیں معصوم اداکارہ بھی کہا جاتا ہے کو فی ڈرامہ قسط 2 لاکھ روپے کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے-
 
image
پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی شہرت کی وجہ اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی ہے- ماہ نور بلوچ کو ڈرامہ کی ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے-
 
image
مہوش حیات کا شمار بھی پاکستان کی باصلاحیت اور ذہین فنکاراؤں میں ہوتا ہے- مہوش حیات کو ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے-
 
image
صنم بلوچ پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہے- صنم بلوچ ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کرتی ہیں-
 
image
عینی جعفری پاکستان کی ایک پرکشش ماڈل و فنکارہ ہیں- عینی جعفری ڈرامہ کی صرف ایک قسط کا معاوضہ 2 لاکھ 90 ہزار روپے وصول کرتی ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s showbiz industry is flourishing at a very surprising pace. Pakistani dramas are not only popular at home, but they have quickly made their mark in other countries especially India. Our actors are seen crossing the borders to work in the Bollywood industry and even in Hollywood. Their talents and charming looks are really sought after by directors and producers at home and abroad.