دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین

آپ دنیا کی امیر ترین شخصیات کا ذکر تو اکثر پڑھتے یا سنتے رہتے ہیں جن میں سرفہرست مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مختلف شاہی خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنی کمپنیوں کی مالک ہیں یا پھر ان کے فیملی بزنس ہیں جن کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے-
 

Queen Rania Al Abdullah
رانیہ ال عبداﷲ اردن کی ملکہ ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ مالیت کے اثاثے رکھنے والی ملکہ ہیں- رانیہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ تعلیم٬ صحت اور سماجی کاموں میں ادا کیا جانے والا مرکزی کردار ہے- اس کے علاوہ رانیہ فیشن کی بہترین سمجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں-

image


Princess Lalla Salma
یہ مراکش کے بادشاہ کی اہلیہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 2.5 بلین ڈالر سے بھی زائد ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ لالا سلمیٰ روزانہ باآسانی 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ کرسکتی ہیں-

image


Princess Ameerah Al Taweel
امیرہ ال طویل نہ صرف امیر ترین مسلم خاتون ہیں بلکہ الولید بن طلال فاؤنڈیش وائس چئیرپرسن بھی ہیں اور انہیں مشرقِ وسطیٰ کی بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے- امیرہ سعودی عرب کے پرنس الولید بن طلال کی بیوی ہیں- یہ امیر ترین شخص سعودی شاہی خاندان کا رکن ہے-

image


Sheikha Hanadi Bint Nasser Al-Thani
شیخا کا شمار قطر کی کامیاب ترین کاروباری خواتین میں ہوتا ہے- یہ اموال نامی کمپنی کی بانی اور چئیر پرسن ہیں- شیخا کئی کمپنیوں کی سرپرستی کے فرائص سرانجام دے رہی ہیں- ایک اندازے کے مطابق ان کے خاندان کے اثاثوں کی مالیت 15 بلین ڈالر سے بھی زائد ہے-

image


Princess Hajah Hafizah Bolkiah
یہ برونائی کی ملکہ ہیں اور اپنے پرتعیش طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں- آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اس امیر ترین ملکہ کی شادی پر 20 ملین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی گئی-

image


Sheikha Maitha Bint Mohammed
یہ امیر ترین٬ شاہی اور کھیلوں کی دنیا میں سرگرم یہ خاتون ایتھیلیٹ ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 40 بلین ڈالر ہے- یہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن الراشد مکتوم کی بیٹی ہیں- اور سال 2006 میں ایشین گیمز سلور میڈیل بھی اپنے نام کر چکی ہیں-

image


Sultanah Nur Zahirah
سلطانہ نور زاہرہ ملائیشیا کی ریاست Terengganu کے بادشاہ Al-Wathiqu Billah Tuanku Mizan Zainal Abidin کی اہلیہ ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 15 بلین ڈالر سے زائد ہے- یہ اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بےپناہ مقبولیت رکھتی ہیں اور اس وقت سلطان زین العابدین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں-

image

Princess Fathima Kulsum Zohar
فاطمہ کلثوم زوہر سعودی عرب کے Sheikh Avdi Al Muhammad سے شادی کے بعد اب سرکاری طور پر ملکہ بن چکی ہیں-Sheikh Avdi Al Muhammad کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے-

image

Sheikha Mozah Bint Nasser
قطر سے تعلق رکھنے والی اس امیر ترین خاتون کا شمار دنیا کی بااثر خواتین میں کیا جاتا ہے- یہ قطر کے سابق امیر Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani کی دوسری بیوی ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 7 بلین یورو ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There is a common misconception that Muslim women spend their lives behind the veil. This is not usually the case. Here is a list of the wealthiest Muslim women in the world who belong to royal families, own companies or family businesses worth millions. They are philanthropic, commendable and live in the lap of luxury.