95 سال قبل لاپتہ ہونے والا بحری جہاز دریافت

امریکی بحریہ کا 95 سال قبل لاپتہ ہونے والا ایک بحری جہاز دریافت کر لیا گیا ہے- یہ جہاز سنہ 1921 میں اچانک غائب ہوگیا تھا اور اب سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب سے دریافت کیا گیا ہے- اس بحری جہاز میں عملے سمیت 56 افراد سوار تھے جبکہ اس کا سفر سان فرانسسکو سے جاپان کے پرل ہاربر کی جانب تھا۔
 

image


جہاز کو کھینچنے والی طاقت وار کشتی یو ایس ایس کنیسٹیگا سان فرانسسکو سے جاپان کے پرل ہاربر جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن 25 مارچ سنہ 1921 کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔

ماہرین کے اندازوں کے مطابق یہ بحری جہاز طوفانی موسم کا شکار ہوا اور محفوظ خلیج میں پناہ لینے کی کوششوں کے دوران غرق ہوگیا- محمکہ موسمیات کے ریکارڈ سے معلوم چلتا ہے کہ اس روز حادثے کے مقام پر سمندر میں خطرناک لہریں اٹھ رہی تھیں جبکہ تقریباً 37 سے 64 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔

بحری جہاز کا ملبہ زنگ لگنے کے باعث تباہ ہوچکا ہے جبکہ جہاز کا اسٹیم انجن دیکھا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ انسانی باقیات کا کوئی نشان موجود نہیں-
 

image


اس دور میں جب یہ جہاز اپنی منزل پر نہیں پہنچا تو اس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا اور اس وقت اس گمشدگی کو امریکی ذرائع ابلاغ میں بھرپور توجہ ملی-

YOU MAY ALSO LIKE:

A naval ship that went missing nearly 95 years ago after departing from the San Francisco coast has been discovered, solving one of the oldest maritime mysteries in U.S. Navy history, officials from the National Oceanic and Atmospheric Administration and the U.S. Navy announced Wednesday.