قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مشکل میں گرفتار

اب تک قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کھیل کے میدان میں تو مشکلات کا شکار تھی ہی لیکن اب اس کے تین کھلاڑیوں کو ایف بی آر کے ایک نوٹس کی وجہ سے نجی زندگی میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا-
 

image


جی ہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں احمد شہزاد٬ عمر اکمل اور بابر ذوالفقار کو ٹیکس کے گوشوارے نہ جمع کروانے پر ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا ہے اور ساتھ ہی تینوں کھلاڑیوں کو آخری نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے-

ایف بھی آر کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے سال 2013 سے 2014 تک کے ٹیکس کے گوشوارے نہیں جمع کروائے اور اس حوالے سے انہیں پہلے بھی کئی بار نوٹس ارسال کیے جاچکے ہیں اور ساتھ ہی انہیں وکلا کے ذریعے بھی مطلع کیا گیا ہے-

تینوں کھلاڑیوں کا طرزِ زندگی انتہائی پرتعیش اور شاہانہ ہے جبکہ اصل آمدنی کو خفیہ رکھا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ڈیفالٹر بھی قرار دیا گیا ہے-
 

image


ایف بی آر کے حالیہ نوٹس میں کھلاڑیوں کو ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے پر سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

YOU MAY ALSO LIKE:

The Federal Board of Revenue (FBR) on Thursday issued notices to as many as three national cricketers for not filing the tax returns. According to a statement, notices have been served to Umar Akmal, Ahmad Shehzad and Zulfiqar Babar. The three cricketers had not filed tax returns for fiscal year 2014-15 despite previous warnings.