دنیا کا سب سے بڑا طیارہ کیسا ہوگا؟

حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے طیارے ’ایئرلینڈر 10‘ کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ اس طیارے کی تیاری پر گزشتہ 9 سالوں سے کام جاری ہے اور اب یہ جلد ہی اپنی پہلی پرواز پر روانہ بھی ہونے والا ہے۔
 

image


’ایئرلینڈر 10‘ کی لمبائی 302 فٹ ہے جس اس طیارے کی تیاری پر آنے والی لاگت ڈھائی کروڑ یورو ہے - یہ طیارہ برطانیہ کے كارڈنگٹن، بریڈفورڈشائر میں واقع ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن ہینگر میں تیار کیا جارہا ہے۔

ايئرلینڈر 10 کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ طیارہ ہوا میں ایک ہی جگہ پر مسلسل تین ہفتے تک رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ گولی لگنے کی صورت میں پیدا ہونے والے سے سوراخ کے باوجود پرواز کر سکتا ہے۔

یہ طیارہ 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گا جبکہ اس وزن 20،000 کلو گرام ہوگا-
 

image


اس طیارے کی آواز اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی بھی انتہائی کم ہوگی-

YOU MAY ALSO LIKE:

New photographs of the world’s longest aircraft have been revealed in anticipation of its official unveiling and first UK test flight. The Airlander 10, which is part plane, part airship and part helicopter, is 92m long - around 15m longer than the biggest passenger jets.