دنیا کے چند سحر انگیز مقامات٬ جادو طاری کردیں

ہمارا سیارہ ایسے مقامات سے بھرپور ہے جو لگتا ہی نہیں زمین کا حصہ ہیں۔ ان میں سے کچھ مقامات کو قدرت نے ہزاروں برسوں کے دوران تشکیل دیا ہے جبکہ کچھ انسان کے ہاتھوں کا شاہکار ہوتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ جگہوں کو ڈان کے توسط سے دیکھیں جن کو دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور ان کی خوبصورتی جادو طاری کردیتی ہے۔
 

گلابی جھیل، اسپین
اسپین کے شہر Torrevieja کے قریب 2 نمکین پانی کی مگر انتہائی گلابی جھیلیں موجود ہیں جنھیں لاس سلائنز کا نام دیا گیا ہے۔ پانی کی رنگت ایک ایسے آبی پودے کی بدولت ہے جو مخصوص حالات میں سرخ رنگ کا مواد خارج کرتا ہے۔

image


جنیوا، سوئٹزرلینڈ
جنیوا میں سیاح دو دریاﺅں کے سنگم کے جادوئی نظارے کو دیکھ سکتے ہیں۔ دریائے روہنے اور دریائے آروی اس مقام پر ملتے ہیں جہاں دونوں کے درمیان فرق اس تصویر میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں جو قدرت کے شاہکار پر لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیتا ہے۔

image


دناکیل دپریشن، ایتھوپیا
ایتھوپیا کے جنوب مشرقی کونے پر موجود یہ صحرائی علاقہ دنیا کے گرم ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں درجہ حرارت 145 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ دو متحرک آتش فشاں، ایک لاوے پر مشتمل جھیل، گیزرز، تیزابی تالاب اور متعدد معدنیاتی ذخائر کے ساتھ یہ جگہ کسی اور ہی سیارے کا منظر پیش کرتی ہے۔

image


کریسنٹ لیک، چین
صحرائے گوبی میں واقع ہلال جیسی شکل کی تازہ پانی کی اس جھیل اور نخلستان کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ 2 ہزار برسوں سے موجود ہے تاہم یہاں پانی کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے اور یہاں اونٹوں پر سواری اور ریت پر سرفنگ کے شوقین جوق در جوق آتے ہیں۔

image


یاماگاتا پریفیکچر، جاپان
موسم بہار میں جاپان کے اس اسکائی ریزورٹ پر جاکر دیکھیں تو آپ کے سامنے برفانی درخت کھڑے ہوں گے۔ یہ وہ درخت ہوتے ہیں جن پر برف بہت زیادہ مقدار میں جم جاتی ہے اور انہیں حیرت انگیز شکل دے دیتی ہے۔

image


نمیڈ ماﺅکلیوفٹ پارک، نمبیبا
نمیب سینڈ سی کے نام سے معروف یہ مقام دنیا کا واحد صحرائی ساحل ہے۔ یہاں کے ریتیلے میدانوں اور سمندر پر اکثر دھند چھا جاتی ہے جو یہاں کی جنگلی حیات کے لیے ایک منفرد ماحول پیدا کرتی ہے۔

image


کلمیتو آتش فشاں، انڈونیشیاء
انڈونیشیاء کے فلورس آئی لینڈ پر واقع یہ آتش فشاں تین رنگین جھیلوں کا گھر ہے جن کی رنگت سبز، فیروزی وغیرہ پر مشتمل ہے۔ یہ جھیلیں حیرت انگیز حد تک گنجان ہے جو رنگوں کو مزید ابھارتا ہے۔

image

پلیٹوائس لیکس نیشنل پارک، کروشیا
کروشیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں خوش آمدید جہاں لاتعداد خوبصورت جھیلوں اور آبشاروں آپ کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں، جسے جنوب مشرقی یورپ کا سب سے قدم نیشنل پارک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 297 کلومیٹر رقبے پر پھیلے اس نیشنل پارک کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کررکھا ہے اور یہاں سالانہ گیارہ لاکھ سیاح آتے ہیں جو اس کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں جس کی ایک مثال اوپر دی گئی تصویر سے بھی واضح ہوتی ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If you look at these photos, you might think they were created on a film set or a computer. They look like a work of fantasy, devoid of magical beings that should rightly be within frame. But that's not the case. These photos come from right here on Earth. If you ever thought that terrestrial life was dull, check these out and enjoy some newfound appreciation for our little planet's amazing beauty.