پاکستان کی مشہور شخصیات اور انہیں لاحق خطرناک بیماریاں

کیا آپ اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرسکتے ہیں؟ ممکن ہے آپ اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں- لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی چند مشہور شخصیات جو آپ کی پسندیدہ بھی ہیں کی زندگیوں سے کچھ ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے- وہ حقائق ہیں ان شخصیات کو لاحق خطرناک بیماریاں- آئیے ہم آپ کو پاکستان کی چند ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں خطرناک قسم کی بیماریاں لاحق ہیں اور ساتھ ہی دعا گو بھی اﷲ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے- آمین
 

فواد خان:
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان 17 سال کی عمر سے ذیابیطیس کے مرض کا شکار ہیں لیکن انہوں نے اس مرض کو اپنی ترقی کی راہ میں آڑے نہیں آنے دیا-

image


نادیہ جمیل:
پاکستانی ڈراموں کی معروف فنکارہ نادیہ جمیل کو برین ٹیومر ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن نہ کروانے کا مشورہ دیا ہے- اس کے علاوہ ایک ٹیومر ان کی انگلی میں بھی تھا جسے کامیابی سے نکال لیا گیا ہے-

image


وسیم اکرم:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی ذیابیطیس کے مرض کا شکار ہیں اور انہیں یہ مرض صرف 30 سال کی عمر میں لاحق ہوا-

image


زیبا بختیار:
زیبا بختیار فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے جنہوں نے اپنی فنکاری کے ذریعے بےپناہ شہرت پائی لیکن بدقسمتی سے یہ بھی ذیابیطس کا مرض کا شکار بن چکی ہیں-

image


آغا علی:
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان پرکشش فنکار آغا علی psoriasis کے مریض ہیں جس کی وجہ سے ان کی جلد پر لال نشان دکھائی دیتے ہیں-

image


پلوشہ یوسف:
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ معروف ماڈل پلوشہ یوسف کینسر جیسے خطرناک اور موذی مرض سے جنگ کر رہی ہیں-

image


مایہ خان:
ہر دم ہنستی مسکراتی مارننگ شوز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی مایہ خان تھائیرائیڈ کے مرض کا شکار ہیں-

image

جان شیر خان:
پاکستان کے اسکواش کے نمبر ون سابق کھلاڑی جان شیر خان Parkinson کے مریض ہیں-

image

شہباز شریف:
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف جنہیں اپنے جوشِ خطابت کی وجہ سے بھی مقبولیت حاصل ہے٬ ریڑھ کی ہڈی کے کینسر کا شکار ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

These celebrities are suffering from illnesses but yet are still working like professionals: like Fawad Khan, This super star has had diabetes since the age of 17. But that hasn’t stopped him from being a lead singer to one of Pakistan’s hottest men.