ہماری ویب رائٹرز کلب: نئے عہدیداران کا انتخاب اور ایک پُروقار تقریب‎

ہماری ویب ابتدا سے ہی کالم نگاروں اور شعراﺀ حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات کرتی آئی ہے اور ایسا ہی ایک قدم ہماری ویب نے گزشتہ سال ہماری ویب رائٹرز کلب کے قیام کی صورت میں اٹھایا تھا- اس وقت ہماری ویب نے اعلان کیا تھا کہ رائٹرز کلب کی ایک سال کی تکمیل کے بعد کلب کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ کلب کے دیگر اراکین بھی اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں-

گزشتہ روز ہماری ویب کی جانب سے ہماری ویب رائٹرز کلب کے سال 2016 کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب اور ان کے ناموں کے اعلان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا-
 

image


یہ تقریب کراچی میں واقع فاران کلب میں بروز اتوار بتاریخ 13 مارچ 2016 کو منعقد کی گئی- تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد ہماری ویب رائٹرز کلب کے جنرل سیکرٹری اور تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دینے والے جناب عطا محمد تبسم نے تمام مہمانوں کا ان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا-

جناب عطا محمد تبسم نے بطورِ جنرل سیکرٹری ہماری ویب رائٹرز کلب کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس پر رائٹرز کلب کے ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا-

عطا محمد تبسم کا کہنا تھا کہ “ ہماری ویب رائٹرز کلب کے قیام نے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا- سال 2015 کے دوران اس کلب کے تحت دو پروگرام منعقد کیے گئے جو انتہائی کامیاب رہے- پہلی تقریب کا انعقاد آرٹس کونسل میں کیا گیا جس میں ای بک کی رونمائی اور کلب کے قیام کا باضابطہ اعلان تھا- اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب پروفیسر سحر انصاری صاحب تھے“-

“ گزشتہ سال ہی دوسری تقریب کا انعقاد پروفیسر سحر انصاری صاحب کو ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر ان اعزاز میں کیا گیا اور اس موقع پر مزید ای بک کی رونمائی اور کلب کے چند ممبران کے کارڈ بھی جاری کیے گئے“-
 

image


جناب عطا محمد تبسم نے ہماری ویب رائٹرز کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی اور کلب کے دیگر عہدیداران کی جانب سے کی جانے والی رہنمائی پر ان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا-

اس موقع پر ہماری ویب کے چیف ایگزیکٹو اور ہماری ویب رائٹرز کلب کے چئیرمین جناب ابرار احمد نے رائٹرز کلب کے سال 2016 کے لیے منتخب کردہ عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا- اس کے علاوہ یہ پہلا موقع ہے جب ہماری ویب رائٹرز کلب کے پاکستان بھر کے عہدیداران اور نمائندگان کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے- اس سے قبل عہدیداران کا انتخاب صرف کراچی تک ہی محدود تھا-

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ابرار احمد کا کہنا تھا “ ہم نے گزشتہ سال بہت کچھ حاصل کیا جبکہ بہت کچھ رہ بھی گیا اور ضرورت اس بات کی ہے اب ہم ان رہ جانے والے امور کا جائزہ لیں“-

“ ہماری ویب رائٹرز کلب ایسے گوگل گروپ اور فیس بک گروپ متعارف کروائے گا جس سے کلب کے ممبران اور عہدیداران آپس میں رابطے میں رہ سکیں گے- اور اب جلد ہی کراچی کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی رائٹر کلب کی جانب سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ وہاں موجود کالم نگار بھی باآسانی ایک دوسرے سے ملاقات کرسکیں“-

انہوں کہا کہ “ ایک سال قبل منتظمہ کے انتخاب کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا گیا تھا کہ اراکین نے یہ اختیار مجھے دیا تھا کہ میں عہدیداران کے ناموں کا اعلان کروں اور میں نے ساتھیوں سے مشورے کے بعد جو انتظامیہ منتخب کی تھی اﷲ کے فضل سے وہ ساتھی آج سرخرو ہیں ان کی کارکردگی سے میں مطمئن ہوں اور انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں“۔
 

image


“ خصوصاً کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس صمدانی صاحب کلب کی سرگرمیوں میں مستقل اور مسلسل سرگرم رہے ابتداء میں کلب کا بروشرز تیار کیا اور اب جو دستور آپ کے ہاتھوں میں جو کلب کی اہم اور بنیادی و تاریخی دستاویز ہوگی یہ بھی انہیں کا کاوشوں کا ثمر ہے۔ عطا محمد تبسم صاحب بھی اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود کلب کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتے رہے“۔

جناب ابرار احمد نے کہا کہ “منتظمہ کے چناؤ کا جو طریقہ ہم نے ایک سال قبل اختیار کیا تھا آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر عمل کریں گے۔ اب ہم نے کلب کی انتظامیہ کے عہدیداران میں اضافہ کردیا ہے جس کا مقصد کلب کا زیادہ فعال بنانا ہے“ -

اس تمہید کے بعد ابرار احمد صاحب نے آئندہ سال 2016ء کے لیے نئی منتظمہ کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب صمدانی صاحب اور جناب عطا محمد تبسم صاحب نے کلب کے لیے جو خدمات دیں اس کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی ہماری ویب رائیٹرز کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس صمدانی اور سیکریٹری جنرل جناب عطا محمد تبسم ہی ہوں گے۔ معزز اراکین نے تالیاں بجا کر جناب ابرار احمد صاحب کے فیصلے کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کلب کی نئی منتظمہ ذیل احباب پر مشتمل ہوگی۔

رائٹرز کلب کے نئے عہدیداران:

صدر: : پروفیسر ڈاکٹر رئیس صمدانی
نائب صدر (سینئر) : سید مسرت علی
نائب صدر: : میر افسر امان
سیکریٹری جنرل: : عطا محمد تبسم
ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل: : شیخ خالد ذاہد
اسسٹنٹ سیکریٹری (۱) : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
اسسٹنٹ سیکریٹری (۲) : ایم ابراہیم خان
کو آرڈینیٹر : خواجہ مصدق رفیق

اراکین گورننگ باڈی:
منیر بن بشیر
سید انور محمود
محمد فیصل شہزاد
محمد اعظم عظیم اعظم
ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر
ڈاکٹر ظہور احمددانش
صابر عدنانی
اشعر نجمی
رشید احمد
حبیب خان
آباد علی
جاوید صدیقی
محمد ارشد قریشی
سلیم اﷲ شیخ
عابد محمود عزام
ثنا غوری
عینی نیازی

پاکستان کے مختلف شہروں میں جن نمائندوں کا انتخاب کیا گیا ان کی تفصیل حسب ذیل ہے:

راولپنڈی ؍ اسلام آباد:
انعام الحق اعوان (سیکرٹری)
عطاء الرحمٰن چوہان (سٹی کو آرڈینیٹر)
یاسر رفیق (Representative)
سحر علی (Representative)

پشاور:
روشن خٹک (سیکریٹری)
رضوان اﷲ پشاوری (سٹی کوآرڈینیٹر)
مسرت اﷲ جان (سٹی کوآرڈینیٹر)

لاہور:
غلام عباس صدیقی (سیکریٹری)
عارف جمیل (Representative)
فواد احمد (Representative)
سرور صدیقی (سٹی کو آرڈینیٹر)

گجرانوالہ :
ذوالقرنین ہنڈل (سٹی کو آرڈینیٹر )

اٹک:
شہزاد حسین (سٹی کو آرڈینیٹر )

لیہ:
صدیق پریہار (سٹی کو آردینیٹر )

جھنگ:
شفقت سیال (سٹی کو آردینیٹر )

شانگلہ:
نظام الدین (سٹی کو آردینیٹر )

حیدر آباد:
عمران احمد راجپوت (سٹی کو آرڈینیٹر )

ملتان:
: اسرار راجہ (سٹی کو آرڈینیٹر )

کوٹ ادو:
شفیق احمد خان (سٹی کو آرڈینیٹر )

جمبیر:
عقیل احمد خان (سٹی کو آرڈینیٹر )

دیپال پور:
ریاض پرنس (سٹی کو آرڈینیٹر )

تقریب میں رائٹرز کلب کے صدر جناب رئیس احمد صمدانی نے دستورِ اساسی بھی پیش کیا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کلب کے تمام ممبران اس دستور پر مکمل عمل پیرا ہوں گے اور کلب کی ترویج و ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کریں گے-

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے اس موقع پر تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا- اس کے علاوہ ان ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو رائٹرز کلب کی مختلف میٹنگ میں آتے رہے اور اپنے مفید مشوروں سے نوازتے رہے-
 

image

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کا کہنا تھا “ کتابوں٬ اخباروں اور رسالوں کا مطلعہ اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے لیکن آج آن لائن لکھنے کا زمانہ ہے اور ہمیں اس کا مکمل ادراک ہے“-

دستورِ اساسی کے حوالے سے ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کا کہنا تھا “ کسی بھی ادارے کے لیے دستورِ اساسی کی اہمیت مسلمہ ہے اور اسی لیے ہماری ویب رائٹرز کلب کا دستورِ اساسی مرتب کیا گیا ہے کیونکہ یہ اس ادارے کی بقا کے لیے انتہائی ضروری ہے“-

تقریب میں شریک مہمانوں جو کہ کلب کے ممبران بھی تھے٬ نے کلب کی نئی انتظامیہ کو اپنی قیمتی تجاویز اور آرا سے بھی نوازا اور ادب کی خدمت کے لیے کلب کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا- اکثریت ممبران کی جانب سے ایک تجویز جو پرزور انداز میں سامنے آئی وہ یہ تھی کہ “ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری ویب کے توسط سے بچوں کی تربیت کے لیے بھی کچھ اقدامات کیے جائیں“-

اس حوالے سے ہماری ویب رائٹرز کلب ںئے سینیر نائب صدر جناب سید مسرت علی کا کہنا تھا کہ “ ہمیں 8 سے 12 سال کی عمر تک کے بچوں کی ذہن سازی کے لیے ویڈیو لیکچر تیار کرنے چاہئیں اور اس سلسلے میں اپنی خدمات ہماری ویب کو رضا کارانہ طور پر پیش کرتا ہوں٬ جہاں میری ضرورت ہوگی میں ضرور تعاون کروں گا“-
 

image

تقریب کے اختتام پر ہماری ویب رائٹرز کلب کے عہدیداران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا ہماری ویب رائٹرز کلب کا سفر تمام ممبران کے تعاون سے اپنی منزل کی جانب گامزن رہے گا-
 

image
 

YOU MAY ALSO LIKE:

HamariWeb has recently organized a grand ceremony to elect the new officials of HamariWeb Writer's Club for 2016 and for the announcement of their names.