اسکاٹ لینڈ: کھدائی کے دوران 1 ہزار سال پرانا گاؤں دریافت

اسکاٹ لینڈ میں ایک موٹر وے کی تعمیر کی غرض سے کی جانے والی کھدائی کے دوران ایسا گاؤں دریافت ہوا ہے جس کی تاریخ 1 ہزار سال پرانی بتائی جا رہی ہے- ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے گاؤں کا تعلق 10ویں صدی عیسوی سے ہے-

یہ گاؤں ساؤتھ لیزکشائر میں شاہراہ M74 کی تعمیر و مرمت کے دوران دریافت ہوا جبکہ اس گاؤں کا نام کیڈزو(Cadzow) بتایا جارہا ہے- گاؤں سے انسانوں کی تخلیق کردہ اشیا کے علاوہ دو سکے بھی دریافت ہوئے ہیں-
 

image


دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہراہ اس سے قبل 1960 میں بھی تعمیر کی گئی تھی تاہم اس وقت کھدائی کے دوران کسی گاؤں کا نام و نشان ظاہر نہیں ہوا-

تاہم اس مرتبہ جب کھدائی کے دوران مزدوروں کو کچھ سکے، برتن اور مٹی کے بنے ہوئے سموکنگ پائپ ملے تو انہوں نے فوری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کو مطلع کیا-

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے گاؤں سے اسکاٹ لینڈ کی تاریخ کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوگی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

THE LOST medieval village of Cadzow may have been finally located after artefacts more than 1,000 years old were unearthed during upgrading work on the M74. The discoveries near Hamilton in South Lanarkshire include coins believed to date from the 10th or 11th century, and fragments of glazed medieval pottery and clay smoking pipes.