*اک رشتہ احساس کا*

محبت اور احساس اللّہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک خاص نعمت ہے, یہ صرف انسان میں نھی بلکہ پرندوں اور جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے. جی ہاں! میں ایک ایسا واقعہ بتانے جا رہا ہوں جو کے ایک سچ پر مبنی ہے اور میری آنکھوں دیکھا واقعہ ہے. میرے بھائی تین مرغیاں اور ایک مرغا خرید کر لائے اور ہم انکا خیال بڑے ذوق و شوق سے رکھ رہے تھے مگر ایک ایک کر کر تینوں مرغیاں مرگئیں اور صرف مرغا بچا جو کہ چھت پر آزاد گھومتا تھا اور کسی شخص کو اپنے آس پاس برداشت نہیں کرتا تھا سوائے میرے بھائی (اپنے مالک) اور نانی کے- بھائی اپنے آفس چلے جاتے تھےان کے علاوہ سب ہی چھت پر جانے سے ڈرتے تھے کہ کہیں وہ حملہ نہ کردے. مگر جب بھی اسے بھوک لگتی تھی صحن کی چھت کی منڈیر پرآکر نانی کی طرف دیکھتا اور نانی سمجھ جاتیں اور اسے دانہ دیتیں اور مرغا دانہ کھا کر چلا جاتا. کچھ دن بعد میرے دوسرے بھائی ایک مرغی کا بچہ لائے گھر آکر انکو معلوم ہوا یہ تو انتھائی کمزور اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے. مگر بھائی نے اپنے دوست کے گھر میں اسکو انکیوبیٹر مشین میں رکھوایا اور کچھ ہی دن میں وہ صحت یاب ہو گیا. پھر ہم اسے واپس گھرلے آئے اور کچھ عرصے بعد ہم نے اسے اپنے دوسرے مرغے کے ساتھ چھوڑا تو ایسا لگا جیسے ہم نے کسی بچے کو اس کی ماں کے پاس چھوڑ دیا ہو وہ خود بعد میں کھاتا پہلے اسے کھلاتا وہ پانی بعد میں پیتا اسے پہلے پلاتا کچھ ہی عرصے میں دوسرا چھوٹا مرغا بھی بڑا ہو گیا مگر بڑے مرغے کاپیار وہی رہا اسہی طرح اسکا خیال رکھتارھا.ہم یہ پیار دیکھ کر انتہائی حیران تھے کیوں کے عمومً دو مرغوں کو ہم نے آپس میں لڑتا دیکھا تھا.مگر ایک ایسے مرغے نے دوسرے مرغے کو پال پوس کے بڑا کیا جو کسی انسان کا وجود اپنے سامنے برداشت نہیں کر سکتا تھا. لیکن کچھ ہی دن بعدان دونوں کو نہ جانے کس کی نظر لگی کہ رات اندھیرے تقریباً تین بجے چھت سے دونوں کی لڑنے کی آوازیں آرھیں. ہم نے جا کر دیکھا تو دونوں لڑ کر نڈھال پڑے تھے.میرے بھائی نے بڑے مرغے کو شدید غصے سےپنجرے میں بند کردیا کہ شاید پہلے حملہ اس ہی نے کیا ہو پنجرے میں تالہ لگانے کی کوئی جگہ نہیں تھی تو ایک بڑا سا بلاک بھائی نے اس کے دروازے پررکھ دیا اور چھوٹے مرغے کو آزاد چھوڑدیا. ابھی اس واقعہ کو کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ ایک بِلی نے چھوٹے مرغے پر حملہ کردیا,مرغے کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکی بِلی مرغے کے پیچھے پڑی ہوئی تھی یہ سب بڑا مرغا دیکھ رھا تھا جو چھوٹے مرغے کو مصیبت میں نہیں دیکھ سکا. بڑا مرغا اپنے پنجرے کا دروازہ اور ایک بھاری بلاک کو ٹھوکریں مار کر پنجرے سے باہرآگیا. اور باہر آکر اُس بِلی کو مار مار کر گھر کے ایک کنارے سے دوسرےکنارے تک لے گیااور اسکی آنکھ نکال کر دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا بِلی وہیں گر کر ہلاک ہوگئی.یہ ماجرا دیکھ کر ہم سب انتھائی حیران کن تھے کہ جو کچھ ہی دن پہلے لڑ رہے تھے اور جسے ہم نے غلط سمجھ کر پنجرے میں بند کردیا تھا آج اس ہی نے اپنی جان پر کھیل کر اور بھاری حدود توڑ کر چھوٹے مرغے کی جان بچائی اور کیوں نہ بچاتا جس کا اس نے ہمیشہ خیال رکھا وہ اسے مصیبت میں کیسے دیکھ سکتا تھا محبت سچی ہو تو درگزر کرنا بھی سکھا دیتی ہے بس اس کے بعد دوبارہ وہ دونوں آپس میں بلکل پہلے کی طرح محبت کے ساتھ رہنے لگے یہی محبت اور احساس ہم لوگوں میں بھی جاگ جائے تو ہم دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کا سامنا کر سکتے ہیں.
sufyan ullah khan
About the Author: sufyan ullah khan Read More Articles by sufyan ullah khan: 2 Articles with 5931 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.