وہ پراسرار مقامات جو گوگل پر نہیں دکھائی دیتے

گوگل میپس تو سب ہی استعمال کرتے ہیں٬ اس کی مدد سے ہم مشکل سے مشکل جگہ تک باآسانی پہنچ جاتے ہیں- مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے کئی مقامات ہیں جہاں کا اصل راستہ گوگل میپ پر بھی موجود نہیں- سیکورٹی خدشات یا غیر معمولی سرگرمیاں وجہ چاہے جو بھی ہو لیکن ایسی بہت سی جگہیں ہیں جن کو گوگل میپ میں تلاش کرنا ناممکن ہے- کچھ مقامات کے حوالے سے وہاں کی حکومتوں نے خود خصوصی طور پر گوگل سے ان جگہوں کو نہ ظاہر کرنے کی درخواست کر رکھی ہے جبکہ ان مقامات کی سیٹیلائٹ کے ذریعے کھینچی جانے والی تصاویر بھی پرانی ہوچکی ہیں- اس آرٹیکل میں ہم چند ایسے ہی مقامات کی نشاندہی کریں گے جو گوگل میپ پر موجود نہیں-
 

Airbase at Reims, France
یہ فرانس کی ایک اہم ائیر بیس ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کئی اہم رازوں کی وجہ سے اس جگہ کو گوگل میپس پر دھندلا کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اس مقام کے حقیقی نقشے کا سے آگاہ نہ ہوسکے-

image


NATO Headquarters Portugal
یہ پرتگال میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹر ہے- یقیناً یہ بھی ایک حساس نوعیت کا مقام ہے اور اسی وجہ سے اسے بھی گوگل میپ پر واضح طور پر نہیں دیکھا جاسکتا-

image


Noordwijk Aan Zee, Netherlands
یہ نیدر لینڈ کا ایک چھوٹا سے علاقہ ہے لیکن چونکہ اس کا ایک بڑا حصہ یورپین اسپیس اینڈ ریسرچ سینٹر سے وابستہ ہے اس لیے اس جگہ کو بھی گوگل میپ پر ظاہر نہیں کیا جاتا-

image


Air base Ramstein, Germany
جرمنی کا یہ ائیر بیس “ آپریشن ایراقی فریڈم “ کا بنیادی مقام ہے اور اسے بھی گوگل پر دھندلا دکھایا جاتا ہے- یقیناً اس جگہ کو بھی نہ دکھائے جانے کی وجہ اس کا حساس ہونا ہوگا-

image


Unknown area, Russia
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں میزائل کا نظام نصب ہے جبکہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہاں مختلف تجربات کیے جاتے ہیں- لیکن اصل حقیقت سے کوئی واقف نہیں بس اتنی سی حقیقت ہے کہ روس کے اس نامعلوم علاقے کو گوگل میپ پر ظاہر نہیں کیا جاتا-

image


Mobile Oil Corporation, New York
بہت سی جگہیں دہشت گردی کے خطرات کے باعث گوگل میپ پر دھندلی کردی جاتی ہیں- لیکن نیویارک میں واقع موبائل آئل کارپوریشن کو گوگل میپ پر دھندلا کرنے کی وجہ سمجھ سے باہر ہے-

image


Volkel Air Base, Netherlands
وکی لیکس پر شائع ہونے والے سفارتی خط و کتابت کی خبر کے بعد عندیہ دیا گیا کہ اس ائیر بیس میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور پھر یہ جگہ گوگل میپ پر دھندلی کر دی گئی-

image

Mazda Raceway, California
فوجی تنصیبات کی موجودگی بے شک ایک اہم وجہ ہے جس کے پیشِ نظر کسی بھی جگہ دھندلا کرنا سمجھ آتا ہے- مگر کیلیفورنیا کا ریس ٹریک دھندلا کرنا گوگل کی سنسر شپ پالیسی کی سب سے عجیب ترین مثال ہے-

image

Alexei Miller House, Russia
یہ جگہ دراصل Gazprom نامی کمپنی سی ای او Alexei Miller کا گھر ہے لیکن اس کا دھندلا پن دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک گھر نہیں ہے بلکہ اس سے بھی کئی زیادہ اہم جگہ ہے-

image

Missile silos, Spain
مقامی لوگوں کے مطابق اس جگہ پر ایک چھوٹی سی عمارت ہے جو سلو میزائل کی مانند لگتا ہے- یہ جگہ یاہو میپس پر تو موجود ہے لیکن گوگل میپس پر نہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Whether due to security or paranoia, there are many places on Google Earth that you won’t be able to go peaking around in. Some governments specifically request Google to blur certain areas out while other times the only satellite imagery available to the public is severely outdated.