وہ کام جو دیسی پاکستانی ضرور کرتے ہیں

ہمارے پاکستانیوں میں کچھ عجیب خصوصیات ایسی ہیں جس کی مثال باقی دنیا میں ذرا کم ہی ملتی ہے- ویسے تو پاکستانیوں کی بہت سی خصوصیات ہیں لیکن یہ بہت سے ایسے کام بھی کرتے ہیں جنہیں وہ دوسروں کے سامنے یا تو مانتے ہی نہیں یا پھر بہت خوشی سے بتاتے ہیں- لیکن کچھ بھی ہو ہمیں ان سب کاموں پر فخر ہے-
 

image
جب شیمپو ختم ہوجاتا ہے تو ہم خالی بوتل میں تھوڑا پانی ڈال کر اور اسے ہلا کر مزید کچھ دن کے لیے قابلِ استعمال بنا لیتے ہیں-
 
image
ہم اس وقت تک نیا ٹوتھ پیسٹ نہیں خریدتے جب تک کہ پرانا مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے- یہاں تک ٹیوب کو ہر طرف سے موڑ توڑ کر ٹوتھ پیسٹ نکال لیا جاتا ہے-
 
image
سبزی چاہے ہم 200 روپے کی خرید لیں لیکن دھنیا یا ہری مرچیں ہمیں مفت میں ہی چاہیے ہوتی ہیں-
 
image
کسی سے تحفہ وصول کرنے کے بعد ہم لازمی طور پر اس کا ریپر ضرور سنبھال کر رکھ لیتے تاکہ دوبارہ کہیں استعمال کیا جاسکے-
 
image
کسی موقع پر جب زیادہ تحائف حاصل ہوجائیں تو چند ایک اس لیے سنبھال لیتے ہیں کبھی کسی موقع پر کچھ دینا پڑ جائے تو یہ ہی کام آجائے گا-
 
image
اگر ہمیں کہیں سے تحفے میں خوبصورت چاکلیٹ باسکٹ مل جائے تو ہم اسے اپنے ڈرائنگ روم میں ڈیکوریشن پیس کے طور پر سجا دیتے ہیں-
 
image
جہاں تک ممکن ہو ہم نئی چیزوں سے پلاسٹک کی شیٹیں ہرگز نہیں اتارتے-
 
image
ریموٹ کام نہ کر رہا ہو تو اسے مار مار کر چلا لیتے ہیں لیکن سیل تبدیل نہیں کرتے-
 
image
اگر کوئی دوپہر کے کھانے پر بلا لے تو ہم یا تو ناشتہ ہلکا کرتے ہیں یا پھر بالکل ہیں نہیں کرتے-
 

image

اگر ہم کسی ہوٹل میں رہائش پذیر ہوں اور ہمیں معلوم پڑجائے کہ یہاں ناشتہ مفت میں ہے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ناشتے میں رکھی جانے والی تمام اشیا کھا لی جائیں-
 

image

ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہمارے پاس کتنی مصنوعات برانڈڈ ہیں لیکن ہم ہوٹلوں سے کم سے کم غیر استعمال شدہ غسل خانے کے لوازمات ضرور گھر اٹھا لاتے ہیں-
 

image

ہم اپنے گھر میں اعلیٰ سے اعلیٰ ڈنر سیٹ یا Crockery رکھتے ہیں لیکن اس کا استعمال صرف کسی مہمان کے آنے پر ہی کرتے ہیں-
 

image

ہم پِرچ ( saucer ) کا صحیح استعمال جانتے ہیں اسی لیے تو چائے کپ میں نہیں بلکہ پِرچ میں پیتے دکھائی دیتے ہیں-
 

image

اگر کہیں سے پلاسٹک کی ڈبی میں کوئی چیز خرید لائیں تو چیز تو استعمال کرلیتے ہیں لیکن ڈبی کو ضرور سنبھال کر رکھ لیتے ہیں تاکہ مستقبل میں ہمارے کسی کام آسکے-
 

image

ہم شاپنگ بیگ ہرگز نہیں پھینکتے اور انہیں ضرور سنبھال کر رکھ لیتے ہیں-
 

image

اور اگر یہی شاپنگ بیگ کسی نامور دکان کا ہو تو یہ ہمارے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ہوتا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Are you really a desi Pakistani? No??? Here are 17 things desi people do that make them more desi. Like When there is no more shampoo left in the bottle, we pour water in it, shake it and use it for a few more days but Proud to be a desi!