روزانہ لاکھوں روپے کمانے والے پاکستانی ملازم

عام طور پاکستان میں ملازمین کی تنخواہ ماہانہ چند ہزار تک ہوتی ہے لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ پاکستان ہی میں چند ملازم ایسے بھی ہیں جن کی صرف ایک دن کی تنخواہ بھی لاکھوں میں بنتی ہیں- جی ہاں پاکستان کے 5 بڑے بینکس کے چیف ایگزیکٹو کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں ماہانہ کئی لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ایکسپریس ٹربیون نے ایک رپورٹ شائع کی ہے- آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس رپورٹ میں کیا انکشافات کیے گئے ہیں؟
 

image


Highest paid CEO

اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او وجاہت حسین کا ہے جن کی سال 2015 کی سالانہ آمدنی 127.3 ملین روپے بنتی ہے- اگر ہم اس رقم کو روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کرلیں تو بھی وجاہت حسین کی ایک دن کی آمدنی 3 لاکھ روپے بنتی ہے- یو بی ایل کے سی ای او کو یہ رقم مختلف بونس٬ میڈیکل الاؤنس اور تنخواہ کے نام پر ادا کی گئی- اگر ہم اس آمدن میں سے تمام یوٹیلیٹی الاؤنس اور میڈیکل وغیرہ حذف کردیں تو بھی ان کی ماہانہ تنخواہ 9 ملین بنتی ہے- وجاہت حسین نے سال 2015 میں یو بی ایل کو 3.8 بلین روپے کا منافع کما کر دیا- تاہم گزشتہ سال مارکیٹ میں یو بی ایل کے شئیر کی قیمت میں 12.3 فیصد کی کمی رہی-

image


MCB Bank
فہرست میں دوسرا نمبر مسلم کمرشل بینک کے چیف ایگزیکٹو عمران مقبول کا ہے جنہیں سال 2015 کے دوران تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز کی مد میں 84.7 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی اور یہ ادائیگی سال 2014 کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ تھی- تاہم مسلم کمرشل بینک کے شئیر کی قیمت مارکیٹ میں پورے سال 29 فیصد کمی کے ساتھ رہی- سال 2015 میں ایم سی بی کو 25.5 بلین روپے کا منافع ہوا جو کہ سال 2014 کے مقابلے میں 5 فیصد زائد تھا-

image


HBL
تیسرا نمبر حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او نعمان ڈار کا ہے- عمران مقبول کو سال 2015 میں 75.1 ملین روپے تنخواہ اور بونسز کی مدد میں ادا کیے گئے جو کہ سال 2014 کے مقابلے میں 41.3 فیصد زیادہ تھے- ایچ بی ایل کو سال 2015 میں 35.4 بلین روپے کا منافع ہوا جو کہ سال 2014 کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے- تاہم سال 2015 کے دوران اس بینک کے شئیر کی قیمت میں بھی 7.4 فیصد کمی واقع رہی یعنی قیمتِ خرید سے بھی نیچے رہا-

image


NBP
نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی آمدنی میں سال 2015 میں 51 فیصد کا اضافہ ہوا باوجود اس کے کہ بینک کے شئیر کی قیمت میں پورے سال 22 فیصد کی کمی رہی- بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں 71.1 ملین روپے ادا کیے گئے- سال 2015 کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کا منافع 19.2 بلین روپے رہا-

image


ABL
الائیڈ بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو طارق محمود کو سال 2015 میں 46.3 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی جو کہ سال 2014 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ تھی- طارق محمود کو یہ رقم ان کی تنخواہ اور مختلف بونسز اور الاؤنسز کی مد میں ادا کی گئی- سال 2015 میں اے بی ایل کے شئیر کی قیمت میں بھی 17 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سال 2015 میں ہی بینک نے 15.1 بلین روپے کا منافع کمایا تاہم یہ سال 2014 کے مقابلے میں صرف 0.7 فیصد زیادہ تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

According to the bank’s annual securities filing, NBP President Syed Ahmed Iqbal Ashraf received total compensation of Rs71.1 million last year, which was Rs23.9 million higher than the comparable figure for 2014.