سائنسی دنیا کے چند حیرت انگیز انکشافات

سائنس سب کے لیے یکساں ضروری ہے- حقیقت میں پیش آنے والی ہر بات کا تعلق سائنس سے جڑتا ہے- یہاں اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ سائنس حقائق پر مبنی کوئی کتاب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کی مدد سے ہم دنیا کے بارے میں اہم معلومات سے آشنا ہوتے ہیں- سائنس ہر اس چیز کے متعلق ہے جس پر ہم جانچ پڑتال اور مشاہدہ کرسکتے ہیں- اس آرٹیکل کے ذریعے ہم آپ کو سائنس سے متعلق چند اہم باتوں سے آگاہ کریں گے-
 

سائنس بدلتی ہے:
ہر وہ چیز جس کے بارے میں ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ وہ سچ ہے ضروری نہیں کہ مرتے دم تو وہی ویسی ہی ہو! سائنس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آتی ہیں جس کے ذریعے ہم اس کائنات کے بارے میں مزید اہم باتوں سے واقف ہوتے رہتے ہیں-

image


ہر قدرتی چیز صحت بخش نہیں ہوتی:
یہ ایک انتہائی اہم نکتہ ہے٬ قدرتی طور پر دنیا میں بےشمار چیزیں موجود ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ وہ سب صحت کے لیے مفید بھی ہوں- مثال کے طور پر پوٹاشیم سانائیڈ جو قدرتی ضرور ہے لیکن قطعاً صحت بخش نہیں ہے-

image


جراثیم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں:
اگر آپ کے جسم کا ایک ایک خلیہ بھی ایک ووٹ دے تب بھی آپ کے جسم میں موجود جراثیم 90 فیصد برتری حاصل کرلیں گے- خلیوں کے اعداد و شمار کے مطابق ہمارے جسم میں پائے جانے والے جراثیمی خلیے انسانی خلیوں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں-

image


آپ 100 فیصد دماغ استعمال کرتے ہیں:
عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ انسان اپنا مکمل دماغ استعمال نہیں کرتا لیکن یہ درست نہیں ہے کیونکہ آپ ویسے تو اپنا دماغ کا 100 فیصد حصہ استعمال کرتے ہیں- لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ آپ ایک وقت پر پورا دماغ استعمال نہیں کرتے-

image


موبائل فون آپ کی جان نہیں لے گا:
ہم آج تک سنتے آئے ہیں کہ موبائل سے ایسی شعائیں خارج ہوتی ہیں جو انسان کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں- بلاشبہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا موبائل فون تابکاری پیدا کرتا ہے لیکن ایسی ہی تابکاری ہم انسانوں میں بھی موجود ہوتی ہے- لہٰذا موبائل فون آپ کے لیے جان لیوا ثابت نہیں ہوتا-

image


سائنس ایک عمل ہے:
سائنس کوئی حقائق کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جو مختلف خیالات کے مرہونِ منت ہیں- اور اسی وجہ سے سائنسی علم میں مستقل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں-

image


ڈی این اے:
زمین پر موجود ہر جاندار بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنے بارے میں خود معلومات حاصل کرلیتا ہے اور یہ معلومات ڈی این اے کی مدد سے دوسروں تک پہنچتی ہے-

image

ہماری یادداشت نامکمل ہوتی ہے:
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری یادداشت اکثر غلط ثابت ہوتی ہے- ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کئی ایسی تحریکیں موجود ہیں جن کا مقصد عدالتوں میں موجود عینی شاہدین کے گواہیوں پر مبنی معاملات کو کم کرنا ہوتا ہے- سچ تو یہ ہے کہ آپ خود سے کوئی بھی بات صحیح طرح یاد نہیں رکھ پاتے- آپ کو صرف وہی باتیں یاد رہتی ہیں جو کسی بھی معاملے کے آخر پر آپ کی نظر سے گزری ہوتی ہیں- اور جب آپ ذہن پر زور دے کر ان کو یاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ باتیں ان میں سے بھول جاتے ہیں اور کچھ اضافہ کردیتے ہیں-

image

جی ایم اوز:
ہم جو غذائیں کھاتے ہیں ان میں سے زیادہ تر غذائیں (تمام نہیں ) جینیاتی ترمیم کے ایک خاص مرحلے سے گزر کر پہنچتی ہیں اور GMOs کے نام سے پکارا جاتا ہے- گزشتہ چند دہائیوں کے دوران لاکھوں افراد صرف اس وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کہ انہوں نے جو غذائیں استعمال کیں وہ اس پراسس نہیں گزری تھیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Science is significant for all. It’s responsible for almost everything that we know about our world on a physical level. It is important to understand, however, that science is not a book full of facts. It is a process by which we figure things out about the world.