ملکہ حسن دائرہِ اسلام میں داخل ہوگئیں

اسلام دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنا والا مذہب ہے اور اس کی ایک روشن مثال ایک مرتبہ پھر چند روز قبل اس وقت سامنے آئی جب جمہوریہ چیک ری پبلک آف چیکو سلواکیہ کی Marketa Korinkova جو کہ سابقہ ملکہ حسن بھی ہیں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مذہبِ اسلام قبول کرلیا-
 

image


دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد مارکیٹا نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے اور اب ان کا نام مریم ہے- مریم اس سے قبل عیسائیت تعلق رکھتی تھیں-

مریم کے مطابق انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ اسلامی تعلیمات اور اسلام میں خواتین کو ملنے والے حقوق سے متاثر ہو کر کیا- اور انہوں نے یہ فیصلہ تین سال قبل یونیورسٹی میں تعلیم کے حصول کے دوران کیا تھا-

مریم نے قبولِ اسلام کا باقاعدہ اعلان دبئی میں کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے دبئی میں ہی اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ بھی کیا ہے- مریم اس وقت دبئی میں ایک زیورات بنانے والی فرم میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں-

مریم کو اٹلی میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں مس یونیورس منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بین الاقوامی سطح پر بےپناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی-
 

image


مریم نے پیراگوئے کی چارلس یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے- اس کے علاوہ مریم ایک سپر ماڈل اور ہالی ووڈ کی ایک فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کرچکی ہیں-

مریم نے اسلام قبول کرنے کے بعد حجاب بھی اوڑھنا شروع کردیا ہے- ابتدائی طور پر جب مریم کی حجاب میں چند تصاویر سامنے آئیں تو ان کے پرستار حیران رہ گئے اور وہ اسے کسی عرب فیشن شو کا حصہ سمجھے- تاہم جب اس بات کی وضاحت ان کے سامنے آئی تو ان پرستاروں کی حیرانی میں مزید اضافہ ہوگیا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Former Beauty Queen of Democratic Republic of Czechoslovakia, Marketa Korinkova embraced Islam after repenting to lead the life of Christianity. She said that she has decided to embrace Islam and settled down in Dubai relinquishing her native country. She also changed her name as Maryam.