پاکستان کا دوسرا آسکر - شرمین عبید نے تاریخ رقم کردی

شرمین عبید چنائے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں- اتوار کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں 88ویں اکیڈمی ایوارڈ 2016 کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا- اس تقریب میں سال 2015 کی بہترین فلموں کو اعزازات سے نوازا گیا-
 

image


شرمین عبید نے یہ ایوارڈ Best Documentary Short Subject کی کیٹیگری میں “ A Girl in the River “ کے لیے جیتا- یہ دستاویزی فلم پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات کے موضوع پر مبنی ہے- یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کو غیرت کے نام پر اس کے اپنے گھر والے تشدد کا نشانہ بنا کر دریا میں پھینک دیتے ہیں-

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شرمین عبید کا کہنا تھا کہ “ یہ میرا دوسرا ایوارڈ ہے- اسی ہفتے پاکستان کے وزیراعظم نے اس ڈاکیومینٹری کو دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کے حوالے سے موجودہ قانون میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے٬ اور یہ ہوتی ہے فلم کی طاقت “-
 

image


شرمین نے اپنی خوشی کا اظہار فیس بک پوسٹ کے ذریعے کچھ اس طرح کیا “ پاکستان - ہم نے اپنا دوسرا آسکر جیت لیا “-

شرمین عید چنائے نے 2012 میں اپنا پہلا آسکر ایوارڈ “ سیونگ فیس “ کے لیے جیتا تھا- یہ پاکستان کا پہلا آسکر ایوارڈ تھا-

دنیا بھر سے ٹوئٹر کے ذریعے شرمین کی اس کامیابی کو خوب سراہا گیا:
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A searing look at honour killings in Pakistan earned Pakistani-Canadian filmmaker Sharmeen Obaid-Chinoy an Academy Award on Sunday night. The 37-year-old director claimed her second career Oscar, this time winning for "A Girl in the River: The Price of Forgiveness" in the best short documentary category.