کراچی: گرین لائنز بس سروس کا افتتاح اور چند حقائق

وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو کراچی میں چلائی جانے والی گرین لائنز بس سروس کے منصوبے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے- اس منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کیا گیا-
 

image


یہی وہ مقام بھی ہے جہاں سے گرین لائن کا گزر بھی ہوگا اور اسی وجہ سے اس مقام پر گزشتہ ماہ سے تعمیراتی کام بھی جاری ہے جبکہ یہاں نصب بڑی بڑی کرینوں اور کام مصروف عملے کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے-

حکام کی جانب سے ’گرین لائن بس سروس‘ کو ملک کے پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم قرار دیا گیا ہے- اس منصوبے کی تکمیل پر 16 ارب سے زائد روپے کی لاگت آئے گی جبکہ اسے مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگے گا-

حکام کے مطابق گرین لائن بس سروس سے روزانہ تقریباً 3 لاکھ افراد سفر کریں گے- اس بس سروس کا آغاز سرجانی ٹاؤن سے ہوگا اور اس کا اختتام ایم جناح روڈ پر واقع میونسپل پارک پر ہوگا- مجموعی طور پر اس بس کے 21 اسٹاپ ہوں گے-
 

image


ائیرکنڈیشن کی سہولت سے آراستہ اس بسوں میں 34 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ ہر بس میں 13 نشستیں صرف خواتین کے لیے ہوں گی-

اس بس سروس کا روٹ 17.8 کلومیٹر طویل ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سروس کے ذریعے ایک گھنٹے سے زائد کا والا فاصلہ منٹوں میں طے ہو سکے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Prime Minister Nawaz Sharif on Friday performed the groundbreaking of the Green Line Bus Rapid Transit System in Karachi, the first-ever Rapid Transit system to be initiated by the federal government. Addressing a gathering here after the groundbreaking ceremony, the prime minister termed it a historic day as the federal and provincial governments were jointly launching the service to provide fast and inexpensive transportation to the people of Karachi.