مصری صدر “فروخت“ کے لیے پیش

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی مصر کے صدر کو آن لائن شاپنگ کی معروف ویب سائٹ ای بے پر ' فروخت' کے لیے پیش کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصری صدر کی ایک لاکھ سے زائد ڈالر کی بولی بھی لگائی جا چکی ہے-
 

image


درحقیقت یہ مذاق ایک ای بے صارف کی جانب سے کیا گیا ہے جو کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی کے اس بیان کا ردِ عمل ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اگر مجھے خود کو فروخت بھی کرنا پڑا تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گا“۔

مصری صدر کے اس بیان کے بعد ایک ای بے صارف نے ایک تفریحی پیج تخلیق کر کے اس پر مصری صدر کو فروخت کے لیے پیش کردیا- یہی نہیں بلکہ دوسری جانب صارفین نے بھی مصری صدر کو خریدنے کے لیے بولی لگانا شروع کردی-

اس بولی میں سو سے زائد صارفین نے حصہ لیا جبکہ سب سے زیادہ رقم ایک لاکھ ڈالر سے زائد لگائی گئی-مصری صدر فروخت کرنے والے صارف کی جانب سے اشتہار پر السیسی کی تصویر کے ساتھ یہ الفاظ بھی لکھے گئے تھے 'معمولی استعمال شدہ' فیلڈ مارشل۔
 

image


تاہم ای بے انتظامیہ نے بدھ کو یہ تفریحی پیج اپنی سائٹ سے حذف کردیا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A heated speech by Egyptian President Abdel Fattah el-Sisi has been widely mocked by Egyptians online, with one of them even putting him "up for sale" on the auction site eBay. "By almighty God, if I could sell myself [to benefit the nation], I would have done it,'' he said in an address broadcast on state television, in which he revealed a plan for economic growth.