ناکامی...ناکامی...کامیابی ...واہ واہ

تو جناب ... ہمت نہ ہارنا آپ کا کام...اپنے اچھے وقت پر کامیاب کروانا...رب کا کام.. تب پھر سب اچھا لگنے لگے گا...سب اداسی دور...بلاوجہ ہنسنا، شوخی، مسکراہٹ و خوشیاں وغیرہ سب آس پاس ہوتی ہیں
ہار جانا یا ناکام ہو جانا کوئی خاص بات نہیں، اکثر ہو جاتا ہے ...بہترین و ضروری بات تو دوستو، دوبارہ سے کھڑے ہونا ہوتا ہے...پچھلی ہار و ناکامی سے سبق سیکھ کر، پھر سے کوشش کرنا ہوتا ہے.... چھوٹے چھوٹے قدموں سے آگے بڑھنا ہوتا ہے .... ہمیشہ جیتتے رہنا بہت اچھا، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ جو مزہ ہار کر اور ناکام ہو کر پھر سے کامیاب ہونے کا ہے...اس کو بیان کرنا بہت مشکل ، تب تو منزل پر پوھنچ کر ہونٹ خاموش ہو جاتے اور صرف آنکھیں بولتی ہیں...رب پر یقین و انعام سے بھرپور، شکرانے کے آنسوں کے ساتھ ...

تو جناب ... ہمت نہ ہارنا آپ کا کام...اپنے اچھے وقت پر کامیاب کروانا...رب کا کام.. تب پھر سب اچھا لگنے لگے گا...سب اداسی دور...بلاوجہ ہنسنا، شوخی، مسکراہٹ و خوشیاں وغیرہ سب آس پاس ہوتی ہیں....

نہ جانے کون سی دعا کامیاب ہوئی
کچھ مہینوں کی اداسی آج نایاب ہوئی
بہت کھلکھلا کر ہنسا کوئی ، ساتھ میرے
مسکراہٹ آج چہرے پر بے حساب ہوئی

غموں کے بعد کا موسم بھی بڑا سہانا ہوا
نہ ہی آنکھوں سے آنسوں کی برسات ہوئی
سچ کہا تھا کسی نے گزر ہی جائے گا وقت
تبھی آج ایک اچھے سفر کی شروعات ہوئی
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 170584 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More