چہرے کا زاویہ اور آپ کی شخصیت کا احوال

آپ کا چہرہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بولتا ہے! عام طور پر دنیا میں ہر شخص کا چہرہ ایک جیسا نہیں ہوتا٬ کچھ لوگ گول چہرے کے مالک ہوتے ہیں تو کچھ بیضوی٬ لمبے یا پھر کچھ افراد چوکور چہرہ رکھتے ہیں- چہرے کی مختلف اشکال انسان کے کردار اور اس کی شخصیت کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں- چہرہ شناس Jean Haner چہروں کی مختلف اشکال اور ان کی شخصیت و کردار کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں-
 

image


بیضوی چہرہ - Oval Face Shape

بیضوی شکل کے چہرے کے مالک افراد اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ انہیں کس وقت کیا کہنا ہے؟ دوسرے الفاظ میں کہیں تو یہ لوگ موقع کی مناسبت سے بات کرنا جانتے ہیں- اس کے علاوہ بیضوی چہرہ رکھنے والے افراد بات کرتے ہوئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں تاکہ کوئی ان کے بارے میں غلط رائے قائم نہ کرلیں- تاہم ایسے لوگ بہت جلد دوسروں کو اپنا دوست بنا لیتے ہیں-

image


ہیرا نما یا تکونہ چہرہ - Diamond or Triangle Face Shape
اس مخصوص چہرے کے مالک افراد ہر معاملے میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی بات غور سے سنے-

image


گول چہرہ - Round Face Shape
گول چہرہ رکھنے والے افراد مہربان اور رحمدل ہوتے ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے معاملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں- تاہم ایسے افراد میں خودپرست لوگوں کو بھی متاثر کرتے ہیں لیکن انہیں رشتوں سے وابستہ توقعات حاصل نہیں ہوتیں- اسی لیے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ایک حد میں رہ کر کسی کی مدد کریں اور غیر ضروری مدد سے گریز کریں-

image


چوکور جہرہ - Square Face Shape
اس چہرے کے مالک افراد عقلمند٬ تیز طرار اور تجزیاتی ہوتے ہیں- یہ لوگ بڑے اور اہم کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بڑے بڑے کام ہی حاصل بھی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی قوتِ برداشت بھی عام انسانوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہوتی ہے-

image


دل نما چہرہ - Heart Face Shape
ایسے افراد جن کا چہرہ دل کی شکل کا ہوتا ہے اندرونی طور پر ناقابلِ یقین حد تک مضبوط ہوتے ہیں- یہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں- یہ آگے بڑھنے اور بڑھانے والے ہوتے ہیں اور ایک تخلیقی ذہن رکھتے ہیں- تاہم ان کی اندرونی طاقت کا تعلق ان کی قوتِ برداشت سے نہیں ہوتا-

image


لمبا چہرہ - Long Face Shape
یہ لوگ ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اور ہر کام کو اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں- ایسے لوگ ہر کام کو بہترین انداز میں سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ بہت کم الفاظ میں اپنی پوری بات کو بہترین انداز میں سمجھانے کا ہنر بھی رکھتے ہیں- تاہم اگر کوئی ان کے لفظوں کا غلط مطلب نکالے تو تیزی سے اس کا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are chances that this may come to you as a surprise. Did you know that the shape of your face could tell a lot about your personality? Well if you did not, now you know. According to a face reading expert Jean Haner and the author of The Wisdom of Your Face, most people do not have distinct face shapes. Arguably, some people could have a mixture of square or round or oval whereas some do have a shape that you can clearly recognize.