کھودا پہاڑ نکلی پاکستان کی ورلڈ کپ کی ٹیم

گذشتہ ڈیڑھ سال سے ہم یہ سن رہے تھے کہ پاکستان کی ٹی 20 کی ٹیم میں کی جانے والی بے جا اور بے ہنگم تبدیلیاں 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیں۔ ہماری ٹیم مینیجمنٹ اور خاص طور پر ٹی 20 فارمیٹ کے قائد جناب شاہد خان آفریدی اکثر پریس کانفرنس میں اور ہر جگہ یہی راگ الاپتے ہوئے نظر آتے تھے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نئے کھلاڑی آزمائے جارہے ہیں ۔ مگر کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مصداق "کھودا پہاڑ نکلی پاکستان کی ورلڈ کپ کی ٹیم۔

آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا بات ہوئی تو لیجئے جناب پڑھئے کہ یہ کیا بات ہوئی سب سے پہلے احمد شہزاد کی بات کر لیتے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ2015 کے بعد جب کوچ وقار یونس کی بے انتہا ضد کی وجہ سے جب احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا توہمارے ٹی20 قائد نے اپنی بے انتہا ضد کے ساتھ احمد شہزاد کو ٹی 20 ٹیم میں شامل کرایا اور ان کو بہت سپورٹ بھی کیا ۔ ہمارا میڈیا یہ راگ الاپتا رہا کہ وقار یونس غلط ہے اور آفریدی بالکل ٹھیک جب کہ میرا نقطہ نظر اس وقت یہ تھا کہ ڈسپلن تمام لوگوں کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیئے اس کی کمی یا کوتاہی کا سبب بننے والا شخص کتنا ہی بڑا کھلاڑی ہو اس کو سزا ملنی چاہیئے۔

آج جب ٹیم کا اعلان ہوا تو احمد شہزاد ٹیم سے باہر ہوگیا اس کی سب بنیادی وجہ آفریدی کی بلاوجہ کی سپورٹ تھی اگر پہلی مرتبہ جب اس کو ڈراپ کیا جارہا تھا اس وق ت احمد کو آفریدی کی سپورٹ نہ ملےی تویقیناً اس وقت پاکستان کو احمدشہزاد(جس کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے) ٹیم میں ہوتا جو کہ پاکستان کے لئے فائدہ مند ہوتا۔ احمد کو ڈراپ کرکے آپ نے ٹیم میں خرم منظور کو ٹیم میں لے لیا کوئی ہے جو سلیکٹرز، اور ٹیم مینیجمنٹ خاص طور پر کپتان اور کوچ سے سوال کرے کہ بھائی جس کھلاڑی کو آپ ایک روزہ کرکٹ میں نہیں رکھ رہے اور اس کو کوئی ٹی20 کھلائے بغیر کیسے ٹیم میں لے لیا؟؟؟؟؟ حد تو یہ ہے کہ خرم منظور کو پاکستان پریمئر لیگ کی کسی ٹیم نے بھی نہیں لیا۔

اب بات کرلیں ذرا رومان رئیس اور محمد نواز کی ۔ کوئی سلیکٹرز، اور ٹیم مینیجمنٹ خاص طور پر کپتان اور کوچ سے سوال کرےکہ ڈیڑھ سال سے جن کھلاڑیوں کو آپ کھلا رہے ہو اور مستقل چانس دے رہے تھے اور وہ پرفارم بھی کر رہے تھے ان کو آپ نےنہیں لیا چار میچز کی پرفارمنس جو کہ ڈومیسٹک سیزن یعنی پاکستان پریمئر لیگ کی ہے آپ نے ڈیڑھ سال تک محنت کرنے والے لڑکو کو بٹھا کر ان کو شامل کرلیا۔سہیل تنویر جوکہ گذشتہ سال کا پاکستان کی طرف سے ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیاد وکٹیں لینے والا بالر بھی ہے اس کو ٹیم سے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا۔

لیفٹ آرم فاسٹ بالر کی بھرمار کر دی گئی ے کیا پاکستان میں رائٹ آرم فاسٹ بالر پیدا ہونا ختم ہوگئے ہیں۔ حریف ٹیموں کو ایک ٹاسک دے دیا گیا ہے وہ لیفٹ آرم فاسٹ بالر اور لیفٹ آرم اسپنر پر محنت کریں اور کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر ،باآسانی پاکستان بالنگ اٹیک کو قابو کرلیں۔

یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر کیا سوچ کر یہ ٹیم اناؤنس کی گئی ہے اگر گذشتہ ایک سال کا ورلڈکپ کی تیاری کا رچایا گیا ڈرامہ درست مان لیاجائے تو پھر دو نئے لڑکے پی۔ایس۔ایل سے اٹھا کر کیا بتایا جارہا ہے؟؟؟؟

یہ ٹیم تو وہی بات ہوگئی کہ کھودا پہاڑ نکلی پاکستان کی ورلڈ کپ کی ٹیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Nazim Yaseen
About the Author: Nazim Yaseenایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ میں جونیئر اسکول ٹیچر کے طور پر فرائض انجام دے رہا ہوں۔ اس سے پہلے ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور پرنسپل .. View More