یہ سوچ بہت حوصلہ دیتی ہے

یا اﷲ، میں کمزور تھا ...مجبور تھا...میرے آس پاس ظلم کرنے والے، مضبوط و مغرور لوگ تھے...ہر برائی موجود تھی .... کہیں سود کی طرح کھلم کھلا یا شراب و زنا کی طرح ڈھکی چھپی....جو حرام کاری و حرام رزق میں مصروف تھے....وہ عزت دار تھے....مشہور تھے....طاقت وار تھے..... اور جو مجھ جیسے ... غریب یا درمیانہ درجہ والے ....حلال رزق والے...شرم و حیا والے.... بے اوقات و کمزور سمجھے جاتے تھے
خدا کی قسم ، یہ سوچ بہت حوصلہ دیتی ہے کہ ایک دن قیامت برپا ہونی ہے...حساب کتاب لیا جائے گا...کمزوروں و مجبوروں کی فریاد سنی جائے گی...فیصلہ پورے حق سے ہو گا...نہ تو کوئی ثبوت مٹا پایے گا نہ جعلی گواہ لا پایے گا...تب دنیا میں مجبور اور ڈرنے والا ، بے خوف ہو گا.... حالت سکون میں ہو گا...اور پھٹ پڑے گا یہ کہتے ہوے کہ...

یا الله، میں کمزور تھا ...مجبور تھا...میرے آس پاس ظلم کرنے والے، مضبوط و مغرور لوگ تھے...ہر برائی موجود تھی .... کہیں سود کی طرح کھلم کھلا یا شراب و زنا کی طرح ڈھکی چھپی....جو حرام کاری و حرام رزق میں مصروف تھے....وہ عزت دار تھے....مشہور تھے....طاقت وار تھے..... اور جو مجھ جیسے ... غریب یا درمیانہ درجہ والے ....حلال رزق والے...شرم و حیا والے.... بے اوقات و کمزور سمجھے جاتے تھے....

میں روز اپنا من مارتا تھا ..
میں روز ہارتا تھا ....
میں روز برداشت کرتا تھا....
میں روز صبر کرتا تھا....
صرف آج کے دن کی امید میں...
صرف تیری آج کی عدالت کے لئے....

الله جی ...بس آج ان سب کو نہیں چھوڑنا ...جنھوں نے تیرے قرآن کو صرف ایک کتاب سمجھا، تیرے احکامات کو صرف ایک مذاق سمجھا....چند دن کی آسائش و آرام کے لئے اپنی آل و اولاد کے لئے حرام رزق کا ساتھ لیا...مجھ جیسوں کا حق مارا.....ڈرایا.....رلایا...دھمکایا...بہکایا .....

یا الله ...پوچھ ان سے آج ...اچھے سے پوچھ ذرا..... یہ جو آج چپ چاپ ڈرے نظر آ رہے ہیں نا...انکو بہت بہانے و باتیں آتی تھی دنیا میں ...اور میں جسکے پاس تب صرف آنسو، صبر اور خاموشی ہوا کرتی تھی ......
آج مجھ جیسوں کو بولنے دے بس...
آج ان کے دلوں کو توڑنے دے بس...
آج ان سے منہ موڑنے دے بس...
کہ...بہت انتظار تھا اس وقت کا
بہت زیادہ ...بہت ہی زیادہ....!
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 169488 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More