انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منٹ کی کیا اہمیت؟

انٹرنیٹ پر ایک منٹ میں کیا کچھ ہوجاتا ہے؟ یقیناً آپ کو اس سوال کے جواب کے بارے میں سوچنے میں بھی ایک منٹ سے زیادہ کا وقت لگ جائے گا جبکہ حقیقت میں اس ایک منٹ کے دوران انٹرنیٹ کی دنیا مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہوگی- جی ہاں ایک بین الاقوامی کمپنی ڈومو کے تیار کردہ گراف کو اگر کو دیکھا جائے تو ہمیں احساس ہوگا کہ ایک منٹ کے مختصر سے دورانیے میں انٹرنیٹ صارفین انٹرنیٹ کو اتنے ڈیٹا سے بھر دیتے ہیں کہ اگر انہیں ردی کی شکل دی جائے تو دنیا میں کہیں پاﺅں رکھنے کی جگہ تک نہ ملے۔ ڈومو کے مطابق سال 2013 سے سال 2015 کے درمیان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 18.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے- اس کمپنی کے انٹرنیٹ کی دنیا کے ایک منٹ کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں-
 

image
انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف ایک منٹ کی قلیل مدت کے دوران 4310 افراد ای کامرس کی ویب سائٹ ایمیزون کا وزٹ کرلیتے ہیں-
 
image
صرف ایک منٹ کے دوران ایپل کے صارفین ایپل کے ایپ اسٹور سے 51 ہزار اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں-
 
image
صرف ایک منٹ کے عرصے میں پِن ٹرسٹ کے صارفین 9722 تصاویر کو پِن (pin) کرتے ہیں-
 
image
ایک منٹ میں انسٹاگرام کے صارفین کی جانب سے مختلف پوسٹ کو 17 لاکھ 36 ہزار 111 مرتبہ پسند کیا جاتا ہے-
 
image
انٹرنیٹ کی دنیا میں اسی ایک منٹ میں یوٹیوب کے صارفین کی جانب سے اتنی ویڈیوز اپ لوڈ کر دی جاتی ہیں جن کا دورانیہ 300 گھنٹے بنتا ہے-
 
image
ایک منٹ کے دوران سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے 347222 ٹوئٹس کر دی جاتی ہیں-
 
image
سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر ایک منٹ میں صارفین کی جانب سے مختلف پوسٹ یا شئیر کی جانے والی نیوز فیڈز کو 41 لاکھ 66 ہزار 6 سو 67 مرتبہ پسند (LIKE) کیا جاتا ہے-
 
image
انٹرنیٹ کی دنیا میں صرف ایک منٹ میں اسکائپ صارفین کی جانب سے 1 لاکھ 10 ہزار 40 کال کی جاتی ہیں-
 
image
ایک منٹ کے دوران بز فیڈ کی ویڈیوز کو مختلف انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے 34 ہزار 150 مرتبہ دیکھا جاتا ہے-
 
image
ایک منٹ کے دوران اسنیپ چیٹ کے صارفین 2 لاکھ 84 ہزار 722 تصاویر کو دیکھتے یا انہیں شئیر کرتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A lot can happen on the internet over the course of a day, but it's amazing what happens each minute. Data aggregator Domo released information it's collected about exactly how many swipes, likes, tweets, and votes occur on popular websites every 60 seconds.