ناقابلِ یقین تصاویر٬ دنیا سوچ سے بھی زیادہ خوبصورت

ہماری یہ دنیا عجیب و غریب٬ دلچسپ اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے اور شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں- یہ مقامات دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں مگر چند مقامات ایسے بھی ہیں جنھیں دیکھ کر کوئی بھی مسحور ہوسکتا ہے۔ ایسے ہی چند مقامات کی تصاویر کھینچی شمالی ڈیون سے تعلق رکھنے والے جان چیپل نے- جان چیپل نے ہر قسم کے منظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا ہے جس میں انگیلنڈ کے سرسبز کھیت٬ امریکہ کی بلند و بالا عمارات اور آسٹریلیا کے ریتیلے ساحل شامل ہیں-
 

image
یہ خوبصورت تصویر کیلیفورنیا کے علاقے سانٹا مونیکا میں واقع سانٹا مونیکا پرئیر نامی ایک تفریحی مقام کی ہے- اس تصویر میں شام کا دلکش منظر دکھایا گیا ہے-
 
image
ایک ایسا آبشار جس کے عقب میں ہریالی ہی ہریالی ہے- یہ پرکشش منظر کیلیفورنیا کی ایک پہاڑی کا ہے اور سرسبز درختوں کی وجہ سے انتہائی دلچسپ معلوم ہوتا ہے-
 
image
یہ تصویر لاس اینجلس کی ہے جس میں میلوں تک پھیلے اس شہر کو دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی شہر میں موجود بلند و بالا عمارات بھی واضح ہیں جبکہ عقب میں پہاڑ بھی نظر آرہے ہیں-
 
image
یہ کیلیفورنیا کے علاقے Mojave کا ایک منظر ہے جو ایک صحرا ہے- یہاں موجود پہاڑوں کی چمک سورج کی اس پر پڑنے والی کرنوں کی بدولت ہے-
 
image
خوبصورت سمندر کے کنارے میں موجود یہ ہٹ آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ میں واقع ہے-
 
image
آسٹریلیا کے مغربی ساحل کا ایک اور حسین منظر - تصویر میں اس خوبصورت ساحل پر موجود پرندوں کو بھی تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
یہ شمالی ڈیون کا Northam Burrows نامی مقام ہے- تصویر میں اس مقام پر سرسبز گھاس کے اوپر چھائے طوفانی موسم اور بادلوں کی دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
ان جنگلات کو اوریگون کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان درختوں کو چیرتی روشنی ایک منفرد منظر کا باعث بنتی ہے-
 
image
مغربی آسٹریلوی ساحل پر موجود چٹانیں اور ان سے ٹکراتی لہریں-
 

image

یہ Rarotonga نامی جزیرہ ہے جسے درختوں نے گھیر رکھا ہے- یہ Cook جزائر کا سب سے زیادہ آبادی والا جزیرہ ہے-
 

image

مغربی آسٹریلیا Busselton Jetty نامی اس مقام کا منظر انتہائی حسین ہوتا ہے اور اس بات کی گواہ یہ خوبصورت تصویر بھی ہے-
 

image

مغربی آسٹریلیا ہی کے ایک ساحل پر یہ چٹان دکھائی دیتی ہے اور اسے Sugarloaf کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

گہرے سیاہ بادلوں تلے موجود سیٹل کی بلند و بالا عمارات کا ایک عجیب و غریب منظر-
 

image

انگلینڈ کے شمالی ڈیون نامی علاقے میں واقع کرو پوائنٹ کے نام سے معروف مقام پر موجود ایک رنگارنگ کشتی-
 

image

لکڑیوں سے بنا یہ راستہ انگلینڈ کے علاقے شمالی ڈیون کے ایک مقام Braunton Burrows پر دیکھا جاسکتا ہے-
 

image

یہ دلفریب منظر اوریگون کے Brandon نامی مقام کا ہے جہاں دیوقامت چٹانیں بھی موجود ہیں-
 

image

شمالی ڈکوٹا کے علاقے ولنٹسن میں واقع ایک گھر جس کے چاروں اطراف صرف برف ہی برف دکھائی دیتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

An English photographer has traveled all over the world - and along the way created stunning panoramic images using a film camera. John Chapple has captured all types of landscapes, including grassy fields in England, major US cities, and sandy beaches in Australia.