چند جعلسازیاں جن سے عوام واقف ہی نہیں

جعلسازی سے کون متاثر نہیں ہوتا؟ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم سب کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طریقے سے بےوقوف بن رہے ہیں- جعلسازی یا دھوکہ دینے والے ضرورت سے زیادہ ہوشیار اور چالاک ہیں- اینٹی وائرس سے لے کر ہیرے کی انگوٹھیوں تک٬ غرض ہر چیز میں جعلسازی پائی جاتی ہے- منافع بخش قیمتیں٬ چیزوں کی غلط تشریح اور اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے معصوم لوگوں کو اپنے جال میں پھنسایا جا رہا ہے- اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ حقیقت جانتے ہوئے بھی سب باآسانی اس کا شکار ہوجاتے ہیں- یہاں ہم آپ کو چند ایسی جعلسازیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے بیشتر لوگ لاعلم ہیں-
 

ہیروں کی چمک کے سب دیوانے:
ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہیرے نایاب ہوتے ہیں اسی لیے مہنگے بھی ہوتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں بیش قیمت بنانے کے لیے چالاکی کے ساتھ ہیروں کی مارکیٹگ کی مہم چلائی گئی اور لوگوں پر یہ تاثر قائم کیا گیا ہیروں کا حصول آسان نہیں ہے اور انہیں ہر کوئی نہیں خرید سکتا- اسی ذہن سازی کی مدد سے ہیروں کی قیمت بڑھائی گئی-

image


منرل واٹر کی بوتل:
ہم میں سے اکثر افراد بوتلوں میں موجود پانی حفظانِ صحت کے تحت محفوظ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت زیادہ ہونا بھی ہمیں مناسب معلوم ہوتا ہے- مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم یہ بوتل خرید کر پانی کی نہیں بلکہ پلاسٹک کی بوتل کی قیمت ادا کر رہے ہوتے ہیں-

image


ویب پیچ پر موجود لال رنگ کا ڈاؤن لوڈ بٹن:
آپ لوگوں نے اکثر ویب سائٹ کے پیچ پر لال رنگ کا بڑا سا ڈاؤن لوڈ کا بٹن ضرور دیکھا ہوگا- اصل میں یہ ڈاؤن لوڈ کا آپشن نہیں ہوتا بلکہ اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ اس بٹن پر کلک کرتے ہی آپ کسی مصیبت میں پھنس سکتے ہیں- یہ بھی آپ کو اپنے جال میں پھنسانے کا ایک متاثر کن طریقہ ہوتا ہے-

image


لاتعداد کالز اور ایس ایم ایس کی سہولت:
لاتعداد کالز٬ لاتعداد موبائل ڈیٹا اور لاتعداد ایس ایم ایس٬ ان آفر سے آپ کا واسطہ اکثر پڑتا رہتا ہے- کہنے کو تو یہ سہولت ہر موبائل کمپنی اپنے صارفین کو مہیا کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کچھ بھی لاتعداد نہیں ہوتا بلکہ ہر شے محدود ہوتی ہے- اس کے علاوہ ان آفر سے فائدہ اٹھانے کا وقت اتنا محدود دیا جاتا ہے کہ آپ کبھی اس کا مکمل فائدہ اٹھا ہی نہیں سکتے-

image


اینٹی وائرس سافٹ وئیر:
یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ اینٹی وائرس سافٹ وئیر ہمارے کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچانے والے وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہوتے ہیں- لیکن یہ حقیقت میں بعض اوقات خود حقیقی وائرس سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوجاتے ہیں- ان کی وجہ سے اکثر اوقات کمپیوٹر سست روی کا شکار ہوجاتے ہیں یا پھر سسٹم فائلز بھی کرپٹ ہوجاتی ہیں-

image


کمپیوٹر کی رفتار بڑھانے والے سافٹ وئیر:
ایسے سافٹ وئیر کو کبھی بھی اپنے سسٹم میں انسٹال نہ کریں جو کمپیوٹر کی رفتار بڑھانے کا دعویٰ کرتے ہیں- عموماً یہ سافٹ وئیر وائرس سے بھرپور ہوتے ہیں اور انسٹال ہوتے ہیں سسٹم فائلز تک جا پہنچتے ہیں- اس طرح کمپیوٹر کی رفتار تیز ہونے کے بجائے مزید سست روی کا شکار ہوجاتی ہے اور ساتھ کوئی نیا مسئلہ بھی جنم لے لیتا ہے-

image


مہنگی ایچ ڈی ایم آئی کیبلز:
ہم سب سے سمجھتے ہیں کہ زیادہ قیمت اور مشہور برانڈ والی ایچ ڈی ایم آئی کیبلز ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں لیکن حقیقت میں یہ بھی صرف ہماری سوچ تک ہی محدود ہے- سستے داموں ملنے والی ایچ ڈی ایم آئی کیبلز بھی وہی کام کرتی ہیں جو مہنگی ایچ ڈی ایم آئی کیبلز کرتی ہیں-

image

نجی تعلیمی ادارے ہی بہترین:
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کسی بھی ادارے سے کم پیسوں میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں- صرف نجی تعلیمی ادارے ہی اچھی تعلیم نہیں دیتے- اور اگر ایسا نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو تعلیم کی کوئی خاص ضرورت نہیں بلکہ جانے مانے ادارے سے منسلک ہونے سے زیادہ دلچسپی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Who doesn’t fall for scams? Most of us do. The fact is that there are numerous scams that you probably knew nothing about. Scammers can actually be quite clever. From antivirus to diamond rings, scams are everywhere. Price gouging, misrepresentation, and the whole gamut of nasty tactics are employed to get you into their little scheme. And the craziest thing? Most of us will still fall for it.