بغیر کسی سے ملے اسلام قبول کرنے والا شخص

حال ہی میں ایک ایسے اسکاٹش شہری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس نے بغیر کسی کی رہنمائی٬ دعوت یا پھر کسی مسلمان سے ملے بغیر ہی اسلام قبول کرلیا ہے- کس بات کی وجہ سے وہ مذہبِ اسلام سے متاثر ہوا؟ آئیے بتاتے ہیں-

ایلن روز کے مطابق جب وہ ترکی میں اپنی چھٹیاں گزارنے گیا تو اسے ایک مسجد کے باہر سے گزرتے ہوئے اذان کی آواز سنائی دی جو اسے اپنے دل میں اترتی ہوئی محسوس ہوئی-
 

image


ایلن کا کہنا ہے کہ “ میں نے چھٹیوں سے واپس آکر ایک کتابوں کی دکان سے قرآن پاک حاصل کیا اور اس کا مطالعہ شروع کردیا- اس کے ساتھ میں نے دعا بھی کی کہ خدا مجھے درست راستہ دکھائے“-

“ قرآن پاک کے مطالعے کے دوران میں نے جانا کہ قرآن مجید آپ کو آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے٬ یہاں تک کہ میں نے قرآن پاک میں کئی ایسی چیزوں کی ممانعت دیکھی جو کہ میں انجام دیتا تھا- تب ہی میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا“-

ایلن کہتے ہیں کہ “ اپنے اندر پیدا ہونے والی تبدیلی کو روکنے کے لیے میں چاہتا تو مطالعہ روک کر واپس اپنی دنیا میں جاسکتا تھا لیکن میں نے مطالعہ کو زیادہ ضروری جانا“-

“ میں روزانہ 3 بار مطالعہ کرتا اور کوشش کرتا کہ مجھے اس میں کوئی غلطی نظر آئے لیکن مجھے کوئی غلطی نہیں ملی- اور آخر مطالعہ مکمل ہونے کے بعد میں خود کو مسلمان تصور کرنے لگا- اس تمام عمل میں مجھے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا“-

“ اس دوران میں نے آن لائن سرچنگ بھی کی اور متعدد ایسے لوگوں کی داستانیں پڑھیں جو میری طرح کے اس تجربے سے گزرے تھے لیکن میں ہر ایک فرد کا سفر منفرد پایا“-
 

image


“ آج میں پانچوں وقت کی نماز ادا کرتا ہوں٬ رمضان میں روزے رکھتا ہوں اور میرا کھانا پینا بھی قرآن کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہی ہے“-

ایلن کا کہنا ہے کہ “ جب میں نے خود کو دریافت کرلیا تو میں اپنے قصبے کی ایک چھوٹی سی مسجد جا پہنچا٬ وہ لوگ مجھے دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن میں بھی یہ نہیں جانتا تھا کہ یہ لوگ اب میرے ساتھ کیا کریں گے؟“-

“ تاہم ان لوگوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور آج بھی میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں اور اسلام کے بارے میں مسلسل کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوں“-

YOU MAY ALSO LIKE:

How does a middle-aged, white Scottish man living in the Scottish Highlands end up becoming a Muslim - especially when he hasn't properly met a Muslim in his life?