کینؤوں کی جنگ٬ درجنوں افراد زخمی

اٹلی کے شہر ایوریا میں ہر سال ایک ایسا تہوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں شہری ایک دوسرے پر کینوؤں کی بارش کرتے ہیں اور کینوؤں سے لڑی جانے والی اس جنگ کے دوران شہریوں نے اپنے بچاؤ کے لیے فوجی لباس پہن رکھے ہوتے ہیں-
 

image


رواں سال بھی اس تہوار کا انعقاد کیا گیا اور 3 روز تک جاری رہنے والے اس تہوار میں 7000 افراد نے شرکت کی. تاہم رواں سال کینؤوں کی اس جنگ میں 70 افراد زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا-

اس انوکھی جنگ میں شریک شہری دو گروپوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے پر کینو برساتے ہیں- اور اسی مقصد کے تحت رواں سال تہوار کے لیے 2 لاکھ 70 کلو کینو لائے گئے تھے. اور اس جنگ میں شرکت کے خواہشمند افراد کو باقاعدہ طور پر ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں-

دوسری جانب جہاں اس جنگ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے وہی دوسری طرف اس تماشے کو دیکھنے والے بھی 16 ہزار افراد تھے-
 

image


درحقیقت یہ تہوار 12ویں صدی کی ایک ایسی نوجوان خاتون کی یاد میں منایا جاتا ہے جس نے اس شہر میں ایک ظالم شخص کا سر قلم کر دیا تھا-اس تہوار کے ذریعے نوجوان لڑکی کی ہمت کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Hundreds of people gathered in a small northern Italian town on Sunday to take part in the traditional Battle of Oranges, a fruit fight that is part of annual carnival festivities. Tonnes of oranges were hurled at this year's event between several organised groups of locals.