آپ کا شکریہ

Best Performer of the year 2015

السلام علیکم!
کیا حال چال ہے آپ سب کا۔ میں جانتا ہوں کافی دنوں بعد واپسی ہوئی ہے بلکہ دن کہنا مناسب نہیں، مہینے کہوں تو زیادہ بہتر ہے مگر کیا کروں زندگی نے اپنی مصروفیات میں ہی اتنا الجھایا ہوا ہے کہ وقت ہی نہیں ملتا اور آج جو واپسی ہوئی ہے اس کی بھی ایک وجہ ہے اور وہ ہے ہماری ویب ڈاٹ کام۔

آپ سوچ رہیں ہونگے کہ یہ تو ناول سیکشن ہے اور میں کوئی ناول لکھ رہا ہوں ۔ نہیں ۔۔ نہیں۔۔۔ آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں ۔نہ ہی میں ناول لکھ رہا ہوں اور نہ ہی آپ کوئی ناول پڑھ رہے ہیں۔یہ تو صرف ایک چھوٹی سی تحریر ہے جو کہ آپ سب ریڈرز کے لئے لکھی ہے تاکہ آپ کا شکریہ ادا کر سکوں۔وہ بھی تہے دل سے،دل کی گہرائیوں سے۔

کچھ سمجھے یا نہیں؟؟؟؟ میرا خیال ہے میں ہی آپ کو بتلا دیتا ہوں۔

جی ریڈرز۔۔۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں پچھلے برس اگست میں ایک ناول شروع ہوا تھا۔۔ کچھ یاد آیا ؟؟؟ نہیں۔۔۔
چلو میں ہی بتلا دیتا ہوں۔ "محبت پھول جیسی ہے" ۔ اب تو یاد آگیا ہوگانا! ۔

اگست سے شروع ہونے والا ناول تین ماہ کے عرصہ میں اپنی تیس اقساط مکمل کر کے اختتام کو پہنچا تھا اور جسے آپ سب نے بہت پسند کیا اور آپ کی اسی پسندیدگی کی وجہ سے مجھے سال 2015 کا بیسٹ پرفارمر آف دا ائیر کا ایوارڈ ہماری ویب ڈاٹ کام کی طرف سے دیا گیا۔۔

اس ایوارڈ کے لئے میں ہماری ویب ڈاٹ کام کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے مجھے اس اعزاز سے نوازا۔ابرار احمد جو کہ ہماری ویب ڈاٹ کام کے سی۔ ای۔ او۔ اور کو۔ فاؤنڈر ہیں۔ ان کا مشکور ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ناول سیکشن کے ایڈیٹر کا بھی مشکور ہوں المختصر پوری ہماری ویب ڈاٹ کام ٹیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔اور سب سے زیادہ تو آپ سب ریڈرز کا ۔۔۔جنہوں نے میرے ناول کو پڑھا ، پسند کیا اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا۔ کیونکہ جتنی محنت میں نے اس ناول کو لکھنے میں کی تھی ۔وہ سب رائیگاں چلی جاتی اگر آپ کو پسند نہ آتی، اس لئے آپ سب ریڈرز کے بغیر تو یہ ایوارڈ حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے آپ سب اپنے لئے کلیپ ضرور کیجیے۔۔۔

"محبت پھول جیسی ہے" تین ماہ ہماری ویب پر تیس اقساط میں شائع ہوتا رہا اور آپ کی قیمتی رائے مجھے ملتی رہی ۔ اب چونکہ کافی عرصہ ہوگیا ہے اس لئے سب کے نام تو مجھے یاد نہیں اس لئے معذرت مگر کچھ نام مجھے ابھی بھی یاد ہیں۔ ان میں سر فہرست مِس فرح اعجاز ہیں۔ جنہوں نے آغاز سے اختتام تک حرف بہ حرف پڑھا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اور ہر قسط کے آخر میں اپنی قیمتی رائے سے نوازا۔اس کے ساتھ ساتھ فائضہ عمیر، عظمیٰ احمد،شاہد، فہد، عاصم اور سعد کا بھی مشکور ہوں۔ اور ان سب کا بھی جن کا نام لکھنا بھول گیا اور ان خاموش ریڈرز کا بھی جنہوں نے تحریر کو تو پڑھا مگر کومنٹ نہیں کیا۔۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

یہ ناول آج بھی ناول سیکشن میں محفوظ ہے ۔آپ آج بھی اسے پڑھ سکتے ہیں اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ سب سے آخر میں ہماری ویب ٹیم اور آپ ریڈرز کا ایک بار پھرسے شکریہ اگر کوئی غلطی ہوگئی تو معافی کا طلب گار ہوں۔ اچھا اب اجازت
اللہ حافظ۔
Muhammad Shoaib
About the Author: Muhammad Shoaib Read More Articles by Muhammad Shoaib: 64 Articles with 98905 views I'm a student of Software Engineering but i also like to write something new. You can give me your precious feedback at my fb page www.facebook.com/Mu.. View More