وہ قدرتی چیز جس کا روزانہ ایک چمچ استعمال آپ کی اضافی چربی کو دنوں میں پگھلاسکتا ہے

زیرہ ایک ایسا مصالحہ ہے جو دنیا بھر میں کھانوں میں ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر اسے وزن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو یہ بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ دن میں ایک چمچ زیرہ کو کسی بھی کھانے یا دہی میں ڈال کرروزانہ کھانا ہے کیونکہ یہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایران میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ جو لوگ زیرہ استعمال کرتے رہے ان کا وزن ان لوگوں کی نسبت زیادہ کم ہوا جو زیرہ استعمال نہیں کررہے تھے۔تین ماہ پر محیط اس تحقیق میں دو گروہوں میں سے ایک کو زیرہ کھلایا گیا اور جب ان لوگوں کا وزن کیا گیا تو ان کا وزن زیرہ نہ کھانے والوں سے 50فیصد زیادہ کم ہوگیا ۔اسی طرح زیرہ کھانے والوں کی چربی 14.64فیصد کم تھی جو کہ کنٹرول گروپ کے افراد سے تین گنا زیادہ تھی۔تحقیق کے اختتام پر زیرہ کھانے والوںکا باڈی ماسک انڈیکس(BMI)بھی کم تھا۔محققین کا کہنا ہے کہ زیرہ ایک مادہ ’تھرموجینک‘خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم کا میٹابولزم تیز ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وزن کم ہونے لگتا ہے۔اس مادے کی وجہ سے خون میں بھی اعتدال رہتا ہے اورکولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔

یہ تحقیق Complementary Therapies in Clinical Practiceمیں شائع ہوئی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Khawar Hafeez Paracha
About the Author: Khawar Hafeez Paracha Read More Articles by Khawar Hafeez Paracha: 11 Articles with 12064 views Chief Executive Officer at Skills Online Rawalpindi.. View More