وزیرِ مملکت کی شاہ خرچیاں٬ چند سو کا سفر لاکھوں میں

یوں تو پاکستانی حکمران پہلے ہی اپنی شاہ خرچیوں کے حوالے سے بہت مشہور ہیں لیکن پانی و بجلی کے وزیر عابد شیر علی کے چند سو روپے میں طے ہونے والے سفر کو لاکھوں خرچ کر کے طے کرنے والے نئے کارنامے نے تو سابقہ تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے-
 

image


جی ہاں گزشتہ دنوں حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہیسکو کی ایک اہم ترین میٹنگ میں عابد شیر علی کراچی سے حیدرآباد بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے جس پر 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے-

دوسری جانب یہ کراچی سے حیدرآباد تک کا یہ سفر صرف چند سو روپے خرچ کر کے بھی طے کیا جاسکتا تھا٬ یہاں تک کہ اگر اس سفر کے لیے پرائیوٹ کار بھی حاصل کی جائے تو بھی صرف 4 یا 5 ہزار روپے خرچ ہوتے-

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے کیا جانے والا یہ پرتعیش سفر پی آئی اے کی فلائٹ کی دو گھنٹے کی تاخیر کے باعث کیا گیا-

عابد شیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ “ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے چونکہ فلائٹ تاخیر کا شکار تھی اور ہیلی کاپٹر دستیاب تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا“-
 

image


واضح رہے کہ اس سفر کے تمام اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کیے جائیں گے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Minister for Water and Electricity Abid Sher Ali today arrived in Hyderabad in a government helicopter as he had to attend an important meeting of HESCO. The story behind Abid Sher’s arrival on helicopter is that he had to attend an important meeting of HESCO when PIA flight got two hour delayed.