آنکھوں کے گرد گھیرے، وجوہات اور علاج

چہرے کی دلکشی اورخوبصورتی میں جہاں بال،ناک اور ہونٹوں کی اہمیت ہے وہیں پر آنکھ چہرے کو سب سے زیادہ دلکش بناتی ہے۔ یقیناً یہ خدا تعالٰی کا ہمارے لئے ایک انمول تحفہ ہے جس کا ہم بصد شکر بجا لاتے ہیں۔اور اس انمول تحفے کا بھر پور خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ جس طرح ہم اپنے جسم کے باقی حصوں کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنی آنکھوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ ہمارے چہرے کی خوبصورتی قائم رہے۔ آج میں آنکھ کے گرد گھیرے پڑنے پر مضمون لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں اور آپ کو چند ٹوٹکے بھی دوں گا تاکہ اپنی ان گھیروں سے جان چھڑا سکیں۔

جس طرح ہمارے باقی اعضاء تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں اسی طرح ہماری آنکھیں بھی تھک جاتی ہیں اور ان کے گرد گھیرے پڑ جاتے ہیں۔آج کے مصروف دور میں انسان کے پاس اپنے لئے بھی وقت نہیں ہے۔لیکن ہمیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔خاص کر خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور وہ اس کے لئے طرح طرح کی ٹپس آزماتی ہیں جو آخرکار بے سود ثابت ہوتی ہیں۔ آج آپ کو ایسے ہی کارآمد نسخے بتانے کی کوشش کروں گا تاکہ آپ سب جو آنکھوں کے گرد گھیروں سے پریشان ہیں ان کو افاقہ ہو سکے۔سب سے پہلے ہم اس کی وجوہات دیکھتے ہیں جن کی وجہ سے یہ گھیرے پڑتے ہیں۔اگر آپ کی آنکھوں کے گرد بھی ان میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ وجوہات کی وجہ سے ہوا ہے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
 

image


وجوہات:
٭ نیند کا پورا نہ ہونا
٭ لکھنے پڑھنے کی زیادتی
٭ کم روشنی میں کمپیوٹر کا استعمال
٭ کام کی زیادتی
٭غیر متوازن غذا کا استعمال
٭ عمر کا بڑھنا
٭مدہم روشنی میں مطالعہ یا کڑھائی وغیرہ کرنا
٭ بیماری کے بعد کمزوری
٭ ناشتہ نہ کرنا
٭ ڈائٹنگ کرنا
٭ نظر کی کمزوری میں عینک کا استعمال نہ کرنا
٭ موروثی
٭ چائے یا کافی کا زیادہ استعمال
٭ آئرن یا خون کی کمی
٭ پریشانی یاذہنی دباؤ

اب ہم پہلے دیسی علاج بتاتے ہیں تاکہ آپ گھر میں سے ہی اشیاء لے کر اپنا علاج کر سکیں ۔اس کے بعد میں آپ کو ہومیوپیتھک علاج بھی بتاؤں گا۔
 

image


دیسی علاج:
٭آنکھوں میں عرق گلاب کا استعمال کریں۔
٭امرود، پپیتا اور کیلے کا استعمال کریں۔ تینوں کی چاٹ بنا کر کھائیں تو مفید ہے۔
٭پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں۔
٭آلو کے قتلے آنکھوں کے گھیرے والی جگہ پر لگائیں۔
٭گرمیوں میں باہر جانے سے پہلے سن بلاک کا استعمال کریں۔اور آنکھوں پر چشمہ لگائیں۔
٭ کھیرے کا رس نکال کر روئی کی مدد سے آہستہ آہستہ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
٭ ٹماٹر اور لیمن کا جوس ملا کر دن میں تین سے چار بار لگائیں۔
٭ آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں۔
٭بادام کا استعمال کریں اور روغن بادام حلقوں پر لگائیں۔
٭صبح سویرے اٹھنے پر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں رگڑیں پھر گرم گرم حرارت متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ایسا کرنا حلقوں کو کم کرنے میں فائدہ مند ہے۔

ہومیوپیتھک علاج:
٭خون کی کمی یا آئرن کی کمی سے حلقے پڑ گئے ہوں تو فیرم فاس 30 کا دین میں تین بار استعمال کریں۔
٭ نظر کی کمزوری کی وجہ سے ایسا ہوا ہو تو یو فریزیا 30 کا دن میں تین بار استعمال کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve all been there: You catch a glimpse of yourself in the mirror and see the eyes of a tired woman staring back at you. But a full night of shut-eye isn’t enough to erase those dark circles, says Charlotte Clark, a dermatologist in New York City. It may help diminish their appearance a bit, but to get rid of circles for good, first consider their source.