پاکستان نیوزی لینڈ سے سیریز ہار گیا

شکستوں کے آتش دان سے اختلافات کی چنگاریاں بھڑکنے لگیں۔۔۔ہیڈ کوچ کا عدم تعاون پر دلبرداشتہ عہدہ چھوڑنے کا اعلان۔۔۔پی سی بی کا کپتانوں اور سپورٹس سٹاف پر اعتماد کا اظہار ماسٹر لیگ(ایم سی ایل) کا رنگا رنگ آغاز۔۔۔شاندار آتشبازی میوزک کی جھنکار اور فنکاروں کی پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لئے۔۔۔۔
قومی کرکٹ ٹیم کی شکستوں کے آتشدان سے اختلافات کی چنگاریاں بھڑکنے لگیں ہیں کھلاڑیوں کے عدم تعاون سے دلبرداشتہ وقار یونس نے عہدہ چھورنے کی پیشکش کر دی ہے ہیڈ کوچ نے ٹیم میٹنگ میں کہا کہ اگر کھلاڑی موجودہ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں تو وہ پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں راقم کے باخبر ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے خیال میں چند پلئیرز ملک کے لئے نہیں صرف اپنی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لئے کھیل رہے ہیں وقار یونس کے دھمکی آمیز جملوں کے بعد ڈریسنگ روم میں بے چینی کی فضا پیدا ہو گی ہے جبکہ اعتماد کا فقدان نظر آنے لگا ہے صورتحال برقرار رہی تو آج کا فائنل میچ بھی ہار گیا نیوزی لیند نے 291رنز کا ٹارگٹ عبور کرتے ہوئے میچ جیت لیا ہے بارش بھی رحمت نہ بن سکی ۔ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران قومی اسکواڈز کا ناخوسگوار ماحول میں مزید اضافہ کر دے گا ناکام کوچ خود نوشتہ دیوار پڑھنے لگے ہیں وقار یونس کی کارکردگی پاکستان ٹیسٹ میں تو شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے مگر ون ڈے میں ٹیم بری طرح اور خاص طور پر ٹی ٹونٹی میں زوال کی طرف سفر شروع ہو ا تو آج تک تھم نہ سکا ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس دوسری پوزیشن پر تھا مگر پے درپے شکستوں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد ساتویں نمبر پر دھکیل دیا جبکہ بڑی مشکل سے ٹیم چیمپنئز ٹرافی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے دورہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم کو کلین سوئپ کی خفت برداشت کرنا پڑی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی نے شائقین کو مایوس کیا صرف زمبابوے جیسی کمزور ٹیم اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابیاں مقدر ٹھہری اب دورہ نیوزی لینڈ میں پہلے ٹی تونٹی میچ فتح کے بعد مسلسل بغیر لڑے ہتھیار ڈال دئیے پہلے ون ڈے میں کیویز کی وکٹیں کم اسکور پر گرا کے بھی بھاری مارجب سے ہار دوسرے ون ڈے میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالی اوتیسرا اور آخری میچ جس میں کوئی غلطی اس سیریز سے ہاتھ دھونے کے مترادف ہو گی۔اور وہی ہوا۔۔وقار یونس اور معاون اسٹاف میں شامل مشتاق احمد اور گرانٹ فلاور بیٹنگ و بولنگ میں پلان کا میدان میں عملی اظہار نہ کرنے پر پلئیرز سے خوش نہیں ہیں ہیڈ کوچ نے میٹنگ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر کھلاڑی موگودہ ٹیم انتظانیہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے عہدے چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔۔۔۔۔۔دوسری طرف رٹیائرڈ کرکٹرز کے پہلے ٹی ٹونٹی ایونٹ ماسٹرز چیمپن لیگ (ایم سی ایل) کا شاندار آغاز ہو گیا رنگا رنگ افتتاعی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں میوزک کی جھنکار ،خوبصورت ڈانس اور شاندار آتش بازی کی گئی فنکارون کی جاندار پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لئے افتتاحی تقریب کے بعد کرکٹ کے ستاروں کا ٹکراؤ ہوا ایونٹ کا افتاحی میچ لبرا لیجنڈز اور جیمنی عربنیز کے درمیان کھیلا گیا اور پہلا مقابلہ جیمنی عربنیز نے 78رنز سے جیت لیا افتاحی تقریب میں پربھودیوا ساضد اور واجد نے اپنی خوبصورت آوازیں میں مختلف گیت پیش کئے جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ماضی کے عظیم کھیلاڑیوں کی اسٹیج پر آمد کے بعد لیزر شو اور آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی ہوا۔۔۔۔دئبی انٹرنیشنل سپورٹس اسٹیدیم میں ’’ماسٹر چیمپن لیگ‘‘ کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی ہوئی اس دوران ثقلین مشتاق،برائن لارا،جیک کیلس،ورنیدر سہواگ،ایڈم گلکراسٹ سیمت کئی نامور کھیلاڑیوں نے اسٹیج پر آ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔۔۔۔نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور نامور کھلاڑی ڈینی موریسن نے اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے افتتاحی تقریب کے بعد کرکٹ کے ستاروں کا ٹکراؤ شروع ہوا لبر الیجنڈز نے تاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کا فیصلہ کیا جتمنی عربینز نے مقررہ اوراز میں تین وکٹیوں کے نقصان پر 234رنز بنائے پہاڑ جیسا اسکور کے تعاقب میں لبرا لیجنڈز نے آٹھ وکٹیوں کے نقصان پر 156رنز بنائے اور مقابلہ عربنیز نے78رنز سے جیت لیا جمعہ کو دو میچز کھیلے گئے پہلا مقابلہ دوپہر کو کیپری کورن اور کمانڈرز جبکہ لیولا ئنز شام کو سوپر کنگز اور سیجنٹرین اسٹرائیکس کے درمیان کھلا گیا ہے جس میں پاکستانی سترز عبدا لرزاق،سیلم الہی ،اظہر محمود ،حسن رضا،محمد یوسف ،مشتاق احمد اور یاسر حمید ایکشن میں نظر آئے ایونٹ متحدہ عرب امارات میں13فروری تک کھیلا جائے گا اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں اور مجموعی طور پر کرکت کے سپر اسٹارز سمیت90سے زاید کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔۔۔۔دوسری طرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کپتانوں اور ٹیم انتظامیہ پر مکمل اظہار اعتماد انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بد ترین شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار کان نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی کے علاوہ تمام سپورٹ اسٹاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کے امکانات کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے لئے جواب دے ٹیم انتظامیہ نہیں کھلاڑی ہیں ۔۔۔۔اور ناکام کھلاڑیوں کا احتساب کیا جائے گا ۔۔۔۔۔انگلینڈ کی سیریز کے بعد ستمبر میں تمام ٹیم انتظامیہ اور کپتان اظہر علی کو طویل المیعاد معاہدہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ آفریدی کی کپتانی کے انداز پر تنقید ہو رہی ہے جبکہ ون ڈے کپتان اظہر علی کے دفاعی انداز پر انہیں ہتانے کی باز گشت ہو رہی ہے ماہرین کہتے ہیں کہ اظہر علی کی ون دے ٹیم میں جگہ ہی نہیں بنتی شہر یار خان کا کہنا ہے وقار یونس اور ان کے ساتھیوں کو زبانی بتایا گیا ہے کہ ان کے عہدوں کی میعاد میں توسیع کر دی جائے گی ۔بقول شاعر ۔ملک سے باہر بھلا دیتے ہیں اپنے کھیل کو ۔۔۔وہ اگر گھومیں پھریں راتوں کو بیداری کریں ۔۔لگتا ہے کہ اب کرکٹ کھیلنا بس میں نہیں۔۔۔ماڈلنگ یا اشتہاروں میں اداکاری کریں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
Dr M Abdullah Tabasum
About the Author: Dr M Abdullah Tabasum Read More Articles by Dr M Abdullah Tabasum: 24 Articles with 16080 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.