سال 2016: دنیا کی امیر ترین شخصیات٬ کون کہاں؟

دولت مند ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر اپنے سرمائے کو بڑھاتے جانا اور بالآخر اپنے آپ کو دنیا کے امیر ترین فہرست میں شامل کروا لینا ضرور ایک کارنامہ ہے- ہر سال کی مانند اس سال بھی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے- ہمیشہ کی طرح اس نئی فہرست میں بھی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ادارے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا کی دس سرفہرست امیر ترین شخصیات کونسی ہیں؟
 

Bill Gates
امریکہ سے تعلق رکھنے والے مائیکروسافٹ کے بانی، بِل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ وہ 87.4 بلین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 21 برسوں کے دوران بِل گیٹس 17 مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے جا چکے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ بل گیٹس نے مائیکرو سوفٹ کی بنیاد صرف 20 سال کی عمر میں رکھی تھی اور یہ دنیا کی کامیاب ترین کمپنی ہے-

image


Amancio Ortega
دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت یورپی ملک اسپین سے تعلق رکھتی ہے۔ اور یہ خواتین و حضرات اور بچوں کے دلکش ملبوسات بنانے والے بڑے ادارے زارا کے مالک 79 سالہ امانسیئو اورٹیگا (Amancio Ortega) ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 66.8 بلین ڈالر ہے-

image


Warren Buffet
دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں تیسرے پوزیشن پر 85 سالہ امریکی سرمایہ کار وارن بافیٹ ہیں- اور ان کے اثاثوں کی مالیت 60.7 بلین ڈالر ہے- یہ Berkshire Hathaway نامی مشہور کمپنی کے مالک ہے جو کہ ایک امریکن ملٹی نیشنل کمپنی ہے-

image


Jeff Bezos
دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص جیف بیزوز ہیں اور یہ ایمیزون کمپنی کے مالک ہیں- امریکہ سے تعلق رکھنے والے جیف کے اثاثوں کی مالیت 56.6 بلین ڈالر بنتی ہے- 51 سالہ جیف نے اپنی کمپنی کا آغاز سیٹل میں واقع اپنے گھر کے گیراج سے کیا تھا اور آج یہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی ایک کامیاب ترین کمپنی ہے-

image


David Koch
ڈیوڈ کوچ کا نمبر دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پانچواں بنتا ہے- 75 سالہ ڈیوڈ کوچ کوچ انڈسٹریز کے شریک چئیرمین ہیں اور ایک امریکی کاروباری شخصیت ہیں- ڈیوڈ کے اثاثوں کی مالیت بھی 47.4 بلین ڈالر ہے- ڈیوڈ کئی فلاحی کاموں میں بھی اپنی دولت خرچ کر رہے ہیں-

image


Charles Koch
اس فہرست میں چھٹی پوزیشن چارلس کوچ یعنی ڈیوڈ کوچ کے بھائی کو حاصل ہے- امریکہ سے تعلق رکھنے والے چارلس کوچ امریکی کاروباری فرد ہیں اور یہ کوچ انڈسٹریز کے شریک چئیرمین ہیں- 80 سالہ چارلس کے اثاثوں کی مالیت 46.8 بلین ڈالر ہے- کوچ انڈسثریز کو امریکہ کی دوسری بڑی کمپنی ہونے کا اعزآز حاصل ہے-

image


Larry Ellison
مشہور زمانہ سافٹ وئیر اوریکل سے کون واقف نہیں- اس فہرست میں ساتویں پوزیشن اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلسن کو حاصل ہے- امریکہ سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ لیری ایلسن کے اثاثوں کی کل مالیت 45.3 بلین ڈالر بنتی ہے- لیری ایلسن نے اس کمپنی کی بنیاد 1977 میں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکھی تھی-

image

Mark Zuckerberg
دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص مشہور زمانہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ہیں- 31 سالہ مارک امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 42.8 بلین ڈالر ہے- مارک نے سال 2004 میں فیس بک کی بنیاد اس وقت رکھی جب وہ صرف 19 سال کے تھے- گزشتہ سال مارک نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے موقع پر اپنی کمپنی کے 99 فیصد شئیر فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کا اعلان کیا-

image

Michael Bloomberg
دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں نویں پوزیشن مائیکل بلومبرگ کی ہے- 73 سالہ مائیکل بلومبرگ بلومبرگ ایل پی نامی کمپنی کے مالک ہیں اور امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں- مائیکل کے اثاثوں کی مالیت 42.1 بلین ڈالر بنتی ہے- مائیکل نے اپنی کمپنی 1981 میں قائم کی تھی-

image

Ingvar Kamprad
89 سالہ Ingvar Kamprad دنیا کی دسویں امیر ترین شخصیت ہیں اور ان کا تعلق سوئیڈن سے ہے- یہ مشہورِ زمانہ کمپنی IKEA کے بانی ہے- یہ دنیا کی سب سے بڑی فرنیچر تیار کرنے والی کمپنی ہے- Ingvar نے یہ کمپنی صرف 17 سال کی عمر میں قائم کی تھی- Ingvar کے اثاثوں کی مالیت 39.3 بلین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The wealthiest 50 people in the world control a staggering portion of the world economy: $1.46 trillion — more than the annual GDP of Australia, Spain, or Mexico. That's according to new data provided by Wealth-X, which conducts research on the super-wealthy.