آپ کا بہت کچھ جاننے کا دعویٰ غلط٬ حیران کن حقائق

اس دنیا میں کئی ایسی چیزیں ہیں جن کا ہونا شاید ہم نہ سمجھ پائیں- بلاشتہ دنیا ایک پراسرار جگہ ہے اور متعدد ایسے حقائق پر مبنی ہے جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں- ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم بہت کم جانتے ہیں- ہم یہاں آپ کے سامنے دنیا کے مختلف شعبوں سے وابستہ چند ایسے حیران کن حقائق بیان کرنے جارہے ہیں جو یقیناً آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنیں گے-
 

مونا لیزا کی مسکراہٹ:
مشہور مصور Leonardo Da Vinci کی یہ خاصیت تھی کہ وہ بیک وقت ایک ہاتھ سے لکھ بھی سکتا تھا اور دوسرے ہاتھ سے پینٹنگ بھی کرسکتا تھا- شاید یہی وجہ ہوگی کہ اس کی مشہور مونا لیزا کی پینٹنگ میں مونا لیزا کی مسکراہٹ ترتیب دینے میں اسے بارہ سال کا عرصہ لگا جبکہ باقی پینٹنگ 4 سال کے عرصے میں مکمل ہوگئی تھی- ہے نا ناقابلِ یقین بات کہ کسی کو صرف ایک مسکراہٹ پینٹ کرنے میں اتنا عرصہ لگ سکتا ہے- مونا لیزا کی اس مسکراہٹ نے آج بھی کروڑوں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے-

image


اپنا سر دیوار میں ماریے اور وزن کم کیجیے:
ارے یہ ہم نہیں کہہ رہے٬ یہ تو تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کرنا چاہتے ہیں تو اپنا سر دیوار میں مار کر ایک گھنٹے میں 150 کیلوریز کم کر سکتے ہیں- تو پھر کون کون ایسا کرنے کے لیے تیار ہے؟

image


مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر میں اصلی گھوڑے کا سر:
آپ میں سے بیشتر لوگوں نے فلم گاڈ فادر ضرور دیکھی ہوگی اور اس کا وہ گھوڑے کے سر والا منظر بھی ضرور یاد ہوگا- آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سین میں استعمال ہونے والا گھوڑے کا سر اصلی ہے- فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر نے اس کا انتظام کتے کا کھانا تیار کرنے والی ایک کمپنی کی مدد سے کیا تھا-

image


البرٹ آئن اسٹائن نے کبھی موزے نہیں پہنے:
البرٹ آئن اسٹائن کا بےڈھنگا حلیہ بھی ان کی بےپناہ شہرت کا باعث ہے- بےترتیب بالوں کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ آئن اسٹائن نے کبھی موزے ( socks ) نہیں پہنے- چاہے سمندری سفر پر جانا ہو یا پھر وائٹ ہاؤس ڈنر کے لیے٬ آئن اسٹائن نے کبھی موزوں کا استعمال نہیں کیا- آئن اسٹائن کے نزدیک موزے پہننا ایک تکلیف دہ عمل تھا کیونکہ ان میں سوراخ ہوجاتے ہیں- آئن اسٹائن کا کہنا تھا کہ موزے اور جوتے کیوں ایک ساتھ پہنیں جب ایک کے پہننے سے بھی بات بن سکتی ہے؟

image


سفید رنگ کا سورج:
وہ تمام لوگ ہر دوپہر کو پیلی دھوپ سے عاجز آئے ہوئے ہیں ان کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سورج دراصل سفید رنگ کا ہوتا ہے لیکن دنیا کی آب و ہوا کے باعث اس کا رنگ ہمیں پیلا دکھائی دیتا ہے-

image


گوگل کا ملازم ہونا قابلِ رشک بات:
یہ تو خیر سب ہی جانتے ہیں کہ گوگل اپنے ملازمین کا بےحد خیال رکھتا ہے- مفت کھانا٬ پینا٬ ورزش کے لیے سہولیات٬ لانڈری کی سہولیات اور گاڑی کا دھونا وغیرہ سب کمپنی کے ذمے ہوتا ہے- مگر حالیہ رپورٹ کے مطابق اگر گوگل کا کوئی ملازم انتقال کر جائے تو اس کے لواحقین کو کمپنی دس سال تک ایک ملازم کی آدھی تنخواہ دیتی ہے-

image


پراسرار آبشار:
امریکی ریاست Minnesota میں واقع Devil’s Kettle نامی آبشار کو پراسرار آبشار قرار دیا جاتا ہے- کوئی نہیں جانتا کہ اس آبشار کا پانی زمین پر موجود ایک دیوقامت گڑھے میں گرنے کے بعد کہاں جاتا ہے؟ محققین انگنت کوششوں کے باوجود یہ پتہ کرنے میں ناکام ہے کہ اس گڑھے کا وہ دوسرا سِرا کونسا ہے جہاں سے آبشار کے پانی واپس باہر آتا ہے- ماہرین نے اس راز سے پردہ اٹھانے کے لیے متعدد گیندیں اور لکڑی کے ٹکڑے بھی اس گڑھے میں پھینکے ہیں لیکن وہ تمام بھی صرف غائب ہوجاتے ہیں-

image

قیدیوں پر نظر رکھنے کے لیے راج ہنس کا استعمال:
شمال مشرق برازیل میں ایک جیل ایسی بھی واقع ہے جہاں قیدیوں پر نظر رکھنے کے لیے راج ہنس نامی پرندے کا استعمال کیا جاتا ہے- اس جیل کو 153 قیدیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس وقت بھی یہاں 253 مجرم قید ہیں- یہی وجہ ہے کہ جیل کے سیکورٹی حکام قیدیوں پر نظر رکھنے کے لیے نت نئے طریقے دریافت کرتے رہتے ہیں- یہاں دو راج ہنس ان قیدیوں پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی غیر معمولی حرکت دیکھتے ہیں اپنے شور سے انتظامیہ کو آگاہ کرنا شروع کردیتے ہیں-

image

کم نیند سے دماغ سکڑ جاتا ہے:
کیا آپ جانتے ہیں کم دورانیے کی نیند کے باعث آپ کا دماغ سکڑ سکتا ہے؟ جی ہاں نیورولجسٹ کی حالیہ ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو بہت کم وقت کے لیے سوتے ہیں یا جنہیں کم خوابی کے مسائل درپیش ہیں ان کے دماغ کا سائز بہت تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے-

image

سبز آنکھیں انتہائی نایاب:
سبز آنکھوں کے حامل افراد نیلی آنکھوں والوں پر غالب آچکے ہیں- لیکن دنیا میں بہت کم افراد ایسے ہیں جن کی سبز آنکھیں ان کی جینز کی مرہونِ منت ہیں- دنیا کی صرف 2 فیصد آبادی ایسی ہے جو سبز آنکھوں کی مالک ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are things that are happening in this world that we can’t explain. World is a mysterious place and so are its living beings that possess incredible secrets. Here is a list of 10 fascinating facts that we are sure you did not know: