اوکاڑہ: گھر کی چھت پر بھارتی پرچم لہرانے والا شخص گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر بھارتی پرچم لہرا رہا تھا- پولیس اس گرفتار شخص سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی جارہی-
 

image


تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورات کوہلی کا پرستار ہے اور پولیس کو گھر کی تلاشی کے دوران بھارتی کرکٹر کی کئی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں-

مذکورہ شخص کو اوکاڑہ کے صدر تھانے میں رکھا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مذکورہ شخص کی اب تک شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

In an unusual event, police arrested a man for waving an Indian flag from atop the roof of his house. It was later also discovered that the man was an ardent fan of Indian middle-order batsman Virat Kohli. Kohli’s pictures were found from the man’s house. The man was caught waving the flag within the precinct of Saddar police station.