صحت بخش عادات و اطوار اپنائیں اور زندگی آسان بنائیں

قارئین ! کافی مصروفیت کے بعد آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا ہوں ۔آپ سب کو اور ہماری ویب کی ساری ٹیم کو نیا سال مبارک ہو۔اس کے ساتھ ساتھ میں ہماری ویب کی ٹیم کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھ ناچیز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا اور مجھے ممبر شپ کارڈ جاری کیا ۔آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔چلیں اب اہپنے اصل موزوں کی جانب چلتے ہیں۔آج میں نے کچھ صحت مند عادات و اطوار اپنانے کے لئے چند تجاویز دے رہا ہوں جن کو آپ اپنا کر نہ صرف صحت مند رہ سکتے ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی بن سکتے ہیں۔یہ عادات آپ کی جسمانی اور روحانی صحت کے لئے بے حد مفید ہیں۔آپ میں سے اکثر ان سے واقف ہیں ۔
٭سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز رکھیں۔
٭غیر صحت مند عادتوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔
٭صبح سویرے جلدی اٹحنے اور رات کو جلدی سونے کی عادت بنائیں۔
٭صبح نہار منہ پانی ضرور پئیں۔
٭روزانہ دن بھر دس سے بارہ گلاس پانی کے لیں۔
٭پانی ابال کر پئیں۔
٭متوازن غذا کا استعمال کریں۔
٭زیادہ چکنائی والے کھانوں سے پرہیز رکھیں۔
٭ناشتہ ضرور کریں۔
٭ بسیار خوری سے بچیں۔
٭نمک اور چینی کا استعمال کم کریں۔
٭ پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔
٭چہل قدمی اور ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
٭پانچ وقت کی نمازیں پابندی سے ادا کریں۔
٭قران پاک کی تلاوت اور ترجمہ ضرور پڑھیں۔
٭زندگی میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔
٭اپنے رب پر مکمل بھروسہ رکھیں۔
٭لوگوں سے ملتے وقت مسکراہٹ اور گرم جوشی کا مظاہرہ کریں۔
٭اہل خانہ کے ساتھ مہینے میں ایک بار باہر سیر کو ضرور جائیں۔
٭گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں حصہ ضرور لیں۔
٭دوسروں کی ناگوار باتوں کو اپنے ذہن پر سوار نہ کریں۔
٭منفی جذبات سے حتی الامکان بچیں۔
٭رات سونے سے پہلے اپنی کارکردگی پر ایک نظر ڈالیں۔
٭اپنی ذات کی قدر کریں۔
٭جینے کا سلیقہ سکھیں۔
٭سادگی کواپنائیں۔
٭ آلودگی پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔
٭صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
٭نادار اور غریبوں کی مدد کریں۔
٭نیکی کے کاموں میں ضرور حصہ لیں۔
٭اپنی تعلیم میں دلچسپی لیں۔
٭ دفتر میں کام دل لگا کر کریں۔
٭پاکستان سے پیار کریں۔
٭مذہبی اقدار کی پاسداری کریں۔
٭اپنے علم سے دوسروں کو بھی مستفید کریں۔
٭اپنے آپ میں خود اعتمادی پیدا کریں۔
٭اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کریں اور ان کی عزت کریں۔
٭٭غصہ سے بچیں۔
٭سردیوں اور گرمیوں میں باہر نکلیں تو میں اپنا سر ڈھانپ کر رکھیں ۔
٭ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔سال میں ایک بار اپنا طبعی معائنہ کروائیں۔
٭اپنے ماں باپ کی عزت کریں۔
٭رفع حاجت کے بعد اپنے ہاتھ صابن سے ضرور ددوئیں۔
٭روزانہ غسل کرنے کی عادت بنائیں۔
٭اپنی بے کار چیزوں کو مہینے دو مہینے بعد ضائع کر دیں یا کسی ضرورت مند کو دے دیں۔
٭گھر اور کمرے میں کم چیزیں رکھیں۔
٭کوئی نہ کوئی مشغلہ ضرور اپنائیں۔
٭اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ میں رہیں۔
٭اپنی پریشانیوں کو خوشگوار خیالات میں بدلیں۔
٭ہر حال میں اﷲ کا شکر بجا لائیں اور صبر کو اپنا شعور بنائیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1839867 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More