سحر انگیز نظاروں کے حامل ریسٹورنٹ

عام طور پر ریسٹورنٹ اپنے معیاری کھانوں اور بہترین ماحول کے حوالے سے جانے جاتے ہیں لیکن دنیا میں چند ایسے ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں جو اپنی مزیدار ڈشز کے علاوہ اردگرد کے دلکش اور حسین نظاروں کی وجہ سے مشہور ہیں- چند ایسے ہی ریسٹورنٹس کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کر رہے ہیں جو کہ لوگوں میں اپنے سحر انگیز نظاروں کی وجہ سے مقبول ہیں-
 

image
Altitude نامی یہ ریسٹورنٹ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع ہے اور اس ریسٹورٹ میں بیٹھ کر نہ صرف اردگرد کی خوبصورت عمارتوں کا نظارہ کیا جاسکتا بلکہ سمندر کا دلکش منظر بھی آنکھوں کو فرحت بخشتا ہے-
 
image
سوئٹرز لینڈ کے علاقے Mürren میں بلندی پر واقع اس ہوٹل میں وقت گزارنا ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتا ہے کیونکہ یہاں موجود سرسبز پہاڑیوں کے حسین نظارے ان لمحات کو بھولنے نہیں دیتے- اس ہوٹل کو Edelweiss کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
El Farallón نامی یہ ہوٹل میکسیکو کے Cabo San Lucas میں واقع ہے جہاں ایک جانب پہاڑ اور دوسری طرف وسیع سمندر ہے- اس مقام پر وقت گزارنا بھی زندگی کا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے-
 
image
ہانگ کانگ میں واقع Tosca کے نام سے مقبول یہ ہوٹل یہاں آنے والے سیاحوں کو دلچسپ اور دلکش نظاروں کی پیشکش کرتا ہے- یہاں سے شہر میں پھیلی بلند و بالا عمارات کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
 
image
یہ ایک انتہائی دلچسپ ہوٹل ہے جہاں آپ کو چاروں طرف صرف سمندر ہی سمندر دکھائی دیتا ہے- یہ منفرد ہوٹل تنزانیہ کے علاقے Zanzibar میں واقع ہے اور دی راک کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
کیلیفورنیا کے علاقے Big Sur میں واقع اس ریسٹورنٹ سے غروبِ آفتاب کا نظارہ انتہائی دلکش معلوم ہوتا ہے- Sierra Mar نامی اس ریسٹورنٹ کے اردگرد موجود رنگارنگ پھول اس کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب ہیں-
 
image
Ristorante La Sponda نامی یہ ریسٹورنٹ اٹلی کے علاقے پوسیٹانو میں واقع ہے- یہاں ایک جانب اگر رنگارنگ عمارات ہیں تو دوسری جانب نیلے سمندر کا پرکشش نظارہ-
 
image
Ngorongoro Crater Lodge ایک بہترین ریسٹورنٹ ہے جو تنزانیہ میں واقع ہے- یہاں آپ کو ہر طرف ہرے بھرے درخت دکھائی دیتے ہیں-
 
image
جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ماؤنٹ میں واقع ساحل کے کنارے اس ریسٹورنٹ کو Two Oceans کے نام سے جانا جاتا ہے- ریسٹورنٹ میں بیٹھے یہ لوگ جہاں ایک جانب مزیدار ڈشز سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہی دوسری طرف میلوں کے رقبے پر پھیلا وسیع سمندر بھی ان کی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے-
 

image

یہ ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جہاں درخت خود ریسٹورنٹ کے اندر موجود ہیں- کیلیفورنیا میں واقع اس ریسٹورنٹ کو Soho House کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں واقع اس بلند ترین ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر اردگرد موجود تمام عمارات چھوٹی معلوم ہوتی ہیں- اس ریسٹورنٹ کو دی ویو کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع اس ریسٹورنٹ کو Le Jules Verne کہا جاتا ہے اور یہ ریسٹورنٹ مشہور ایفل ٹاور پر تعمیر کیا گیا ہے- اس ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر پورا شہر آپ کی نگاہوں کے سامنے ہوتا ہے-
 

image

یہ دلچسپ ہوٹل تھائی لینڈ کے علاقے Krabi میں واقع ہے اور غاروں کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے- یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے منفرد تجربے کا باعث بنتا ہے- یہ ہوٹل The Grotto کے نام سے مشہور ہے-
 

image

کیا آپ اس بات کا تصور کر سکتے ہیں جس مقام پر آپ کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہوں وہاں اردگرد برفانی چوٹیاں موجود ہوں- ایسا ہی ایک ہوٹل سوئٹرز لینڈ کے علاقے Mürren میں واقع ہے جو  کہ Piz Gloria کے نام سے مقبول ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

What is it that makes a restaurant truly great? The food? The service? Maybe. But I think it's something else. If you ask me, the really important thing is location. Any restaurant can have excellent food and service, but not all can provide amazing, breathtaking scenery.