دھوکا....!

انتہائی مختصر افسانہ....(مائکروفکشن)
انتہائی مختصر افسانچہ(مائکروفکشن)

لوگ کہتے ہیں میں نے تم کو دھوکا دیا...
لیکن تم ہی بتاؤ میں کیا کرتا. میں تمھیں دھوکا نہیں دینا چاہتا تھا...اور نہ ہی میں نے تم کو دھوکا دیا...
ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے تم سے اظہار کیا...
ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے تم سے اقرار کیا...
لیکن اِن سب چیزوں کو لوگ پیار کا نام دیتے ہیں...یہ غلط ہے.
تم خود ہی سوچو...اگر مجھے تم سے پیار ہوتا...تومیرا دل تمھاری جگہ اُس کے نام سے کیوں ڈھڑکتا...
تم خود ہی سوچو....اگر مجھے تم سے پیار ہوتا...تومیرا دل تمھاری جگہ اُس کے لئے کیوں بےقرار ہوتا.
تم خود ہی سوچو...اگر مجھے تم سے پیار ہوتا....تو میں تمھارے بنا نہیں رہ پاتا...جیسے میں اُس کے بنا نہیں رہ سکتا...
اب اگر میں چاہوں بھی تو اُسے اپنے آپ سے جدا نہیں کرسکتا...وہ تو روح بن کر میرے جسم میں اترچکی ہے...اب تم خود ہی بتاؤ روح کو جسم سے باہر نکال دیا جائے تو روح کے بنا جسم کیا ہے....ہاں صرف خاک....اور یہ سچ ہے...میں اُس کے بنا کچھ بھی نہیں.....!
علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 106573 views کالم نگار/بلاگر.. View More