ایسا اسپتال جہاں لڑکیوں کی پیدائش مفت

بھارت کو بچیوں کی پیدائش کے حوالے سے دنیا کا مہلک ترین ملک قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس ملک میں لڑکیوں کی پیدائش کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے بھارت میں اکثر پیدائش سے قبل ہی جنس کا تعین ہونے پر ماں کے پیٹ میں ہی لڑکیوں کی زندگی کا خاتمہ کردیا جاتا ہے-

لیکن ایک ہندوستانی ڈاکٹر نے عوام کی اس قاتلانہ سوچ کو تبدیل کرنے کے لیے ایک منفرد مہم کا آغاز کر رکھا ہے جو لڑکیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے-
 

image


بھارتی ڈاکٹر گنیش رکھ اپنے ہاسپٹل میں پیدا ہونے والی بچیوں کے والدین سے کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کرتے اور اب تک ان کے اسپتال میں 432 لڑکیوں کی پیدائش ہوچکی ہے جن کے کوئی فیس یا بل وصول نہیں کیے گئے-

ڈاکٹر گنیش نے جب 4 سال قبل پونا میں اپنے ‘Medicare Hospital’ کا آغاز کیا تو اس وقت انہیں غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا- ڈاکٹر گنیش نے نوٹس کیا ان کے اسپتال میں اگر بچی کی پیدائش ہو تو ماں سمیت تمام رشتے دار انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے- یہاں تک کہ اکثر رشتے دار تو بچی کو دیکھے بغیر ہی گھر کو لوٹ جاتے جبکہ اگر لڑکا پیدا ہو تو سب کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی-

یہ افسوسناک صورتحال دیکھ کر ڈاکٹر گنیش فوری طور پر ایک مشکل ترین فیصلہ کیا کہ آئندہ ان کا اسپتال کسی لڑکی کی پیدائش پر فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں والدین سے ایک پائی بھی وصول نہیں کرے گا- 4 سال قبل بنائے جانے والے اس اصول پر ڈاکٹر گنیش آج بھی کاربند ہیں-
 

image


اسپتال کا 35 رکنی اسٹاف بھی ڈاکٹر گنیش کا اس مہم میں بھرپور ساتھ دے رہا ہے- دلچسپ بات یہ ہے جب اسپتال جب بھی کسی لڑکی پیدائش ہوتی ہے تو اسپتال کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی جاتی ہے-

اگرچہ آدھی سے زیادہ فری ڈلیوری کے ساتھ اسپتال کے اخراجات نکالنا بھی مشکل کام ہے لیکن ڈاکٹر گنیش ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے او پی ڈی میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں تاکہ ان کی یہ مہم جاری رکھی جاسکے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Dr. Ganesh Rakh is that rare gem who doesn’t charge a single penny if a girl child is born in his hospital. Till date, the honorable doctor has delivered nearly 432 girl child in his hospital bearing all the charges and cost. Additionally, Dr. Ganesh Rakh and his 35 member staff also distribute sweets in the hospital every time a girl is born – making it an occasion of celebration!