فیصل آباد: 12 سال بعد بیوی سے دوبارہ شادی٬ لیکن کیوں؟

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے ---- بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے٬ جی ہاں مہنگائی کے ایسے دور میں جب انسان کا پہلی شادی کرنا مشکل ہوگیا ہے ایسے میں فیصل آباد کے رہائشی شہزاد نے اپنی پہلی بیوی سے ہی 12 سال بعد دوبارہ شادی کرلی وہ بھی 5 بچوں کے پیدائش کے بعد-
 

image


شہزاد کے مطابق 12 سال قبل گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہماری شادی انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی تھی مگر جبکہ اب اﷲ تعالیٰ نے ہمیں نوازا ہے تو ہم اپنے ارمانوں کو پورا کرنے کے لیے اب کی بار دھوم دھام سے شادی کر رہے ہیں-

شہزاد کی بارات نہ صرف ان کی بیوی کے میکے اوکاڑہ گئی بلکہ اس شادی میں شہزاد کے 5 بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی- اس کے علاوہ شادی میں رشتہ داروں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی-
 

image


اس موقع پر جہاں ایک جانب دولہا کے لیے گاڑی سجائی گئی وہیں دوسری طرف دلہن بھی عروسی جوڑے میں ملبوس دکھائی دیں- شادی کی تقریب میں مہندی اور بارات سمیت تمام رسومات کی ادائیگی بھی کی گئی-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

To fill fire in his life, a Faisalabad man again married his wife after 12 years. All paraphernalia including mehndi and barat were observed. The couple’s children also danced in the wedding ceremony of their parents.