چند غذائیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہئیں

ہمارے ہاں مختلف غذائیں یہ سوچ کر فریج میں رکھ دی جاتی ہیں کہ اس طرح یہ تروتازہ رہیں گی جبکہ ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا- تاہم لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ کئی غذاؤں کو فریج میں رکھنا فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس عمل سے یہ غذائیں اپنی افادیت یا ذائقہ کھو دیتی ہیں- وہ کونسی غذائیں ہیں جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں:
 

image
اگر آپ شہد کو اپنے گھر کے فریج میں رکھیں گے تو یہ ایک بےذائقہ اور دانے دار مواد میں تبدیل ہوجائے گا- شہد کے لیے بہتر ہے کہ اسے عام درجہ حرارت میں ہی رکھا جائے-
 
image
پیاز کو فریج میں رکھنے سے نہ صرف یہ نرم پڑ جاتا ہے بلکہ اس کی بو آس پاس موجود دیگر غذاؤں میں بھی شامل ہوجاتی ہے- پیاز کے لیے ضروری ہے کہ اسے ایسی کم روشنی والی جگہ پر رکھا جائے جہاں ہوا کا گزر ہو-
 
image
سیب کو اگر طویل مدت کے لیے فریج میں رکھ دیا جائے تو وہ اپنا ذائقہ کھونے لگتے ہیں- سیب کو ہمیشہ نارمل درجہ حرارت میں رکھا جائے اور کھانے سے صرف 30 منٹ قبل فریج میں رکھیں٬ اس عمل سے سیب خستہ ہوجائے گا-
 
image
آلوؤں کو فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود نشاستہ بھی ضائع ہوسکتا ہے- آلوؤں کو ہمیشہ پیپر بیگ میں رکھ کر ایسے مقام پر رکھیے جہاں ہوا اور کم روشنی کا گزر ہو-
 
image
ٹماٹروں کو اگر فریج میں رکھ دیا جائے تو یہ اپنا ذائقہ کھونے لگتے ہیں اور ساتھ ہی یہ نرم بھی پڑنے لگتے ہیں- ٹماٹروں کو اگر تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں ہمیشہ نارمل درجہ حرارت میں ہی رکھیے-
 
image
اکثر لوگ یہ سوچ کر ڈبل روٹی فریج میں محفوظ کر دیتے ہیں کہ تروتازہ رہے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈبل باہر کی نسبت فریج کے اندر زیادہ تیزی سے سوکھنے لگتی ہے- ڈبل روٹی کو ہمیشہ ایسے ڈبے میں رکھیے جہاں سے ہوا کا گزر ہو-
 
image
مرچیں چاہے لال ہوں٬ ہری ہوں یا پھر پیلی انہیں ہمیشہ پیپر بیگ میں رکھ کر کچن میں ہی چھوڑ دیجیے- اس طرح مرچیں تروتازہ اور افادیت سے بھرپور رہیں گی-
 
image
لہسن کو بھی پیپر بیگ میں رکھ کر کم روشنی لیکن تازہ ہوا والی جگہ پر رکھ دیجیے٬ ہفتوں بعد بھی استعمال کریں گے تو ذائقہ پہلے روز والا ہی ملے گا-
 
image
خشک میوہ جات کو بھی فریج میں رکھنے سے گریز کیجیے کیونکہ یہ خراب ہوسکتے ہیں یا پھر اپنی افادیت کھو سکتے ہیں-
 
image
تازہ بیریز کی زندگی پہلے ہی بہت مختصر ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ انہیں فریج میں رکھنے کے بجائے خریداری کے بعد 1 سے 2 دن میں لازمی استعمال کر لیا جائے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

You just hit the grocery store, and your fridge is overflowing. But do all those things actually belong in the refrigerator? The thing is, most fresh fruits and vegetables can survive without refrigeration — along with some other interesting foods, too.