خوش ذائقہ آئسکریم سے متعلق حیران کن حقائق

اس میں کوئی شک نہیں کہ آئسکریم اپنے اندر ایک ذائقے اور مزے کا ایک ایسا طوفان سموئے ہوئے ہوتی ہے جو کھانے والے کو لذت کی ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہے- چاہے رات کا کوئی بھی پہر ہو اور انسان کو اپنی بھوک مٹانی ہو یا چلچلاتی دھوپ ہو یا پھر سردیوں کا مزہ بڑھانا ہو٬ آئسکریم ہی ہر سوال کا جواب ہے- آپ کو شاید ہی کوئی ایسا شخص ملے جسے آئسکریم پسند نہ ہو- آپ نے اپنی زندگی میں آئسکریم کے بےشمار فلیورز چکھے ہوں گے لیکن ہم ایک بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ آئسکریم کے بارے میں چند دلچسپ اور حیرت انگیز باتوں سے ابھی تک انجان ہیں- آئسکریم کی تخلیق کیسے عمل میں آئی؟ کس ملک میں سب سے زیادہ آئسکریم کھائی جاتی ہے؟ اور ایسے کئی سوال جو آپ کے ذہنوں میں ابھرتے ہیں ان کے جوابات ہمارے آج کے آرٹیکل میں موجود ہیں- تو پھر تیار ہوجائیے آئسکریم کی لذت بھری دنیا کا سفر کرنے کے لیے:
 

image


کیا آپ جانتے ہیں کہ:
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آئسکریم نئے زمانے کی ایجاد ہے تو آپ غلطی پر ہیں کیونکہ 5ویں صدی قبل مسیح میں قدیم یونانی آئسکریم سے ملتی جھلتی ایک ڈش بڑے شوق سے کھائی جاتی تھی-

سنہ 1300 میں مارکو پولو نے یورپ میں آئسکریم کی ابتدائی شکل متعارف کروائی-

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ دوسری جنگِ عظیم کی فتح کا جشن امریکیوں نے آئسکریم کھا کر منایا تھا- سنہ 1946 میں فی شخص 20 کوارٹس آئسکریم چاٹ کر کھا گیا تھا-
 

image


آئسکریم کا سب سے اہم جز ہوا ہے-

دنیا کی لمبی ترین آئسکریم کون اٹلی میں تیار کی گئی اور اس کی لمبائی 9 فٹ تھی-

ایک آئسکریم اسکوٹ کو ختم کرنے کے لیے اوسطاً 50 لقمے لینے ہوتے ہیں-

سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر اس ٹیم کا حصہ تھیں جس نے پہلی بار نرم آئسکریم پیش کرنے کا طریقہ دریافت کیا-
 

image


دنیا بھر میں تقریباً 15 بلین لیٹر آئسکریم ایک سال میں کھائی جاتی ہے جو کہ اولمپک کے 5000 پول بھرنے کے لیے کافی ہے-

دنیا میں سب سے زیادہ آئسکریم نیوزی لینڈ میں کھائی جاتی ہے جو کہ سالانہ 7.5 فی شخص گیلن بنتی ہے-

آئسکریم تیار کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ونیلا مڈغاسکر اور انڈونیشیا سے درآمد کی جاتی ہے-

چاکلیٹ سیرپ کو دنیا کی سب سے مشہور آئسکریم ٹاپنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-
 

image

انسان پر “ برین فریز “ نامی کیفیت اس وقت نمودار ہوتی ہے جب آئسکریم آپ کے منہ کے تالو کو چھوتی ہے-

13 جون 1789 کو جارج واشنگٹن آئسکریم کھانے والے امریکہ کے پہلے صدر بنے-

مشہور پاپ گلوکار ایلوس پریسلے نے اپنے انتقال سے قبل آخری چیز 4 آئسکریم اسکوپس اور 6 چاکلیٹ چپ کوکیز کھائے تھے-

دنیا بھر میں کم وقت میں سب سے زیادہ آئسکریم کھانے کا عالمی ریکارڈ 8 منٹ 1.75 امریکی گیلن ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Ice Cream might be an 8 letter word for some people, but there is no doubt about the fact that it is an ocean of taste and pleasure for human taste buds. You will hardly find a person who does not like ice cream! Even if someone claims they don’t no one believes them. You must have tried numerous ice cream flavors in your life time, but most of you are unaware of some amazing and thought provoking facts about ice cream.