دبئی: تاج عریبیہ٬ دنیا تاج محل بھول جائے گی

بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تقریباً چار سو سال پرانی محبت کی نشانی اور مغل بادشاہ شاہجہان کے تعمیر کردہ تاج محل کو اب جلد ہی دنیا بھولنے والی ہے کیونکہ دبئی میں تاج محل سے بھی کئی گنا بڑا٬ شاندار اور ایسی خصوصیات کا حامل تاج محل ہونے والا ہے جسے دیکھ کر بھارت بھی چونک جائے گا-
 

image


تاج محل سے متاثر ہو کر ڈیزائن کی جانے والی تاج عریبیہ نامی اس شاندار عمارت کی تعمیر کا آغاز 2016 میں کردیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعمیر دبئی میں ہونے والے میگا ایکسپو 2020 ایونٹ سے قبل مکمل کر لی جائے گی-

اس عمارت کو تعمیر کرنے والے تعمیراتی کمپنی لنکس گلوبل گروپ کے مطابق تاج عریبیہ منفرد خصوصیات کی حامل عمارت ہوگی اور یہ تاج محل سے دو گنا بڑی ہوگی-

20 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی یہ عمارت ایک فائیوسٹار ہوٹل، چند اپارٹمنٹس، دکانوں، بوتیک اور آرکیڈ پر مشتمل ہوگی-
 

image


تاج عریبیہ کو ایسی مخصوص روشنیوں سے آراستہ کیا جائے گا کہ رات کے اوقات میں یہ چاندنی میں نہایا ہوا معلوم ہوگا جبکہ میلوں دور سے بھی اس عمارت کا نظارہ ممکن ہوگا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Dubai’s Taaj Arabia, inspired by India’s Taj Mahal, is expected to break ground in 2016 and will be ready as a tourist destination ahead of the emirate hosting the mega Expo 2020 event, a senior executive with Link Global Group, the developer, told Emirates24|7.