کرسمس: پوتے کو ’ناجائز‘ تحفہ، بہو تھانے پہنچ گئی

یوں تو کرسمس کے موقع پر ایک دوسرے کو تحفے تحائف دینا جرمن خاندانوں کے لیے ایک عام سی بات ہے لیکن حال ہی میں منائے جانے والے کرسمس کے موقع پر ایک دادی نے اپنے پوتے کو ایسا تحفہ دیا کہ جسے دیکھ کر بہو غصے میں آگئی اور ساس کو تھانے کی ہوا کھانی پڑی-
 

image


جی ہاں جنوبی جرمن صوبے باویریا میں ایک 67 سالہ خاتون نے اپنے گیارہ سالہ پوتے کو کرسمس کے موقع پر تحفے میں ایسی چاکلیٹ سے نوازا جس میں الکوحل شامل تھا- پوتے نے جیسے ہی چاکلیٹ کا ٹکڑا منہ میں ڈالا فوراً تھوک دیا- اور یہ منظر دیکھ بہو نے تحفے میں موجود گڑبڑ کا فوراً اندازہ لگا لیا-

جب بہو کو اصل حقیقت کا معلوم چلا تو وہ سیخ پا ہوگئی اور دادی کے اس تحفے کو ’غیر معمولی اور ناجائز‘ قرار دیتے ہوئے مقامی تھانے جاپہنچی-

اگرچہ جرمنی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں الکوحل پر مشتمل چاکلیٹ ایک دوسرے کو دینا کوئی غیرمعمولی بات نہیں- تاہم جرمن قانون کے مطابق نابالغ افراد کو تمباکو اور الکوحل کی فروخت یا ان کی فراہمی منع ہے۔
 

image


پولیس نے بہو کی شکایت پر دادی کو تھانے طلب پولیس نے خاتون کی شکایت پر اس کی ساس کو طلب کر لیا لیکن دادی کو اس وقت تک اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا اور اسی وجہ سے پولیس نے دادی کو تنبیہ کر کے معاملہ ختم کردیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Police in Bavaria have interrogated a 67-year-old woman after she presented a box of liquor-filled chocolate to her grandson. The child's mother had filed a complaint.