سال 2015: بہترین پاکستانی لمحات جو ہم بھول گئے

سال 2015 اختتام پذیر ہونے میں اب صرف ایک ہی دن باقی ہے- پاکستان میں رواں سال متعدد واقعات پیش آئے جن میں کچھ اچھے بھی تھے تو کچھ برے بھی- تعجب کی بات یہ ہے کہ افسوسناک یا بدترین واقعات تو ہمیں مستقل یاد رہتے ہیں لیکن بہترین اور قیمتی واقعات ہم بہت جلدی بھول جاتے ہیں یا پھر ان کی خوشی وقتی ثابت ہوتی ہے- ہم یہاں پاکستان کے حوالے سے چند ایسے قیمتی واقعات اور لمحات کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو رواں سال پیش آئے اور ہمیشہ کے لیے تاریخ کا حصہ بن گئے- ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم ان واقعات کو اپنے ذہنوں میں زندہ رکھیں تو یہ ضرور آنے والے نئے سال کے حوالے سے ہمارے لیے امید کی کرن ثابت ہوسکتے ہیں- ہمارا آج کا آرٹیکل بھی اسی حوالے سے شائع کیے جانے والے گزشتہ دو آرٹیکل کی ہی ایک کڑی ہے-
 

image
رواں سال شعیب ملک کو ٹی 20 کرکٹ میں پہلے 5000 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا-
 
image
مشہور گلوگار عطاﺀ اﷲ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاﺀ کو پہلی پاکستانی خاتون ویژول آرٹسٹ بننے کا اعزاز ملا-
 
image
رواں سال پاکستانی ماڈل کو عمران عمر کو مسٹر دبئی 2015 قرار دیا گیا-
 
image
سال 2015 میں شازیہ پروین نے پاکستانی پہلی خاتون فائر فائٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا-
 
image
وقاص علی نے مائیکرو سوفٹ آفس چمپئین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا-
 
image
حمزہ امین گالف کے وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا اوپن ٹورنامنٹ میں حصہ لیا- انہیں بھی یہ اعزاز رواں سال ہی حاصل ہوا-
 
image
کریم اﷲ امریکی فٹبال کلب سے معاہدہ کرنے والے پہلی پاکستانی کھلاڑی بنے-
 
image
رواں سال زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی صورت میں ہماری ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی-6 سال بعد کوئی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کرکٹ میچ کھلینے پاکستان آئی-
 
image
رواں سال پاکستان کو یورپ کی نیوکلیر ریسرچ آرگنائزیشن CERN کی رکنیت حاصل ہوئی اور یہ رکنیت حاصل کرنے والا پاکستان پہلا ایشیائی ملک ہے-
 
image
رواں سال پاکستانی کی سمندری حدود میں 50,000 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے کا مزید اضافہ کیا گیا-
 
image
پاکستانی باڈی بلڈر عاطف انور نے باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے آرنلڈ کلاسک میں فتح حاصل کی-
 
image
یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 9000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوا-
 
image
سلمان احمد پہلے ایسے پاکستانی باڈی بلڈر بنے جنہوں نے لاس ویگاس میں مسلز مانیا ٹرافی حاصل کی-
 
Click Here For Part -1
 Click Here For Part- II
YOU MAY ALSO LIKE:

Year 2015 proved to be a roller coaster ride for Pakistan. The nation remained in news due to some significant and proud moments and high achievements. This article is a continuation of previous one that lists down the main achievements to revive your memories. Feel proud being ‘PAKISTANI’.