یوفون بھی موبی لنک کے نقشِ قدم پر لیکن----

مقبول موبائل نیٹ ورک کمپنی 'یوفون' کے اشتہارات یوں تو پہلے بھی پسند کیے جاتے تھے لیکن یوفون کے نئے اشتہار نے لوگوں کے دل تو جیتے ہی لیکن ساتھ میں موبی لنک کو بھی طنز و مزاح کا نشانہ بنا ڈالا-

یوفون ںے اپنے نئے اشتہار میں 'موبی لنک' کے طرز پر پاکستان کے مشہور اخبارات کے فرنٹ پیج پر فیصل قریشی کے پوز کے ساتھ اپنے نئے اسمارٹ فون کی تشہیر کی ہے.
 

image


گزشتہ ہفتے موبی لنک نے اپنے نئے اشتہار میں جب نرگس فخری کو ایک نازیبا پوز کے ساتھ پیش کیا تو اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس اشتہار کو خواتین کا استحصال قرار دیا گیا- موبی لنک کا یہ اشتہار ملک کے مختلف اردو اخبارات کے فرنٹ پیج پر پیش کیا گیا تھا-

اب یوفون نے پاکستان کے مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر اپنے نئے اسمارٹ فون کا اشتہار دیا ہے جس میں نرگس فخری یا کسی خاتون ماڈل کے بجائے فیصل قریشی کو نرگس فخری کے پوز میں لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے-

یوفون کے اس اشتہار کو عوام نے مزاح کے طور پر بہت پسند کیا ہے اور اکثر افراد اسے 'ایڈ آف دی ایئر' کا خطاب بھی دے رہے ہیں.

سوشل میڈیا پر جہاں موبی لنک کے اشتہار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا وہیں یوفون کے اس اشتہار کو انتہائی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور قرار دیا جارہا ہے-
 

image


اشتہار میں فیصل قریشی کی تصویر کے ساتھ ایک مزاحیہ جملہ "ایکسکیوزمی! موبائل فون ہمارا بہتر اور سستا ہے" بھی لکھا گیا ہے جبکہ موبی لنک کے اشتہار میں صرف نرگس فخری کو ہی نمایاں طور پر دکھایا گیا تھا اور صارفین کو موبائل کے فیچرز سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

ISLAMABAD: After Mobilink’s recent venture of displaying Bollywood actress Nargis Fakhri on front page of local Urdu newspapers, Ufone today responded with same line of action but with lesser, and as some of us would call it, acceptable curves to advertise its U5a smartphone that its selling for Rs. 5,999.