طیب اردگان نے خودکشی کرنے والے کی زندگی بچا لی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان جو سحر انگیز شخصیت کے مالک بھی ہیں ایک ایسے شخص کا خودکشی کا ارادہ ترک کروانے میں کامیاب ہوگئے جو اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشہور پُل باسفورس پر چڑھ چکا تھا-
 

image


اس سے قبل پولیس اہلکار مسلسل دو گھنٹے تک مذکورہ شخص کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ ہر صورت خودکشی کرنا چاہتا تھا-

یہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا گھریلو پریشانیوں سے تنگ تھا اور خودکشی کے ارادے سے باسفورس پُل پر موجود تھا جبکہ پولیس اسے روکنے میں ناکام تھی٬ ایسے میں ترکی کے صدر نے وہاں پہنچ اس شخص کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 

image


رجب طیب اردگان کے محافظوں نے صدر کی ہدایت پر اس شخص کو پُل سے کھینچ کر اتارا اور صدر کے پاس لے گئے جہاں صدر نے کچھ ایسے منفرد انداز میں مذکورہ شخص کو سمجھایا کہ اس نے خوکشی کرنے کا نہ صرف ارادہ ترک کردیا بلکہ صدر کے ہاتھوں پر عقیدت کے طور پو بوسہ بھی دیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Turkish President Recep Tayyip Erdogan grabbed headlines on Saturday for 'stopping' a man from committing suicide, reports international media. The man had climbed over a railing on the Bosphorus bridge in Istanbul, and walked along the railing on the outside, threatening to kill himself by jumping into the sea below.